Maktaba Wahhabi

32 - 41
اہل علم کے اقوال ۱۔ امام آجری فرماتے ہیں : جس نے صحابہ کو گالی دی گویارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی ، اور جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دی وہ اللہ تعالیٰ، فرشتے اور تمام انسانوں کی لعنت کا مستحق ہوا۔ [1] ۲۔ امام ابو زرعہ رازی فرماتے ہیں : جب تم کسی کو دیکھو کہ کسی صحابی کی تنقیص کر رہا ہے تو جان لو کہ وہ زندیق ہے ، کیونکہ اللہ کے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے نزدیک برحق ہیں ،اور قرآن برحق ہے ،اور اس قرآن وسنت کو ہم تک صحابہ ہی نے پہنچایاہے ، اور یہ ( صحابی کی تنقیص کرنے والے) لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے گواہوں (راویوں ) کو مطعون کر دیں تاکہ کتاب وسنت کو باطل ٹھہرا دیں ، ایسے لوگوں ہی کو مطعون کرنا بہتر ہے یہ لوگ زندیق ہیں۔[2] ۳۔امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ صحابہ کے بارے میں امت کا عقیدہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ سے محبت رکھتے ہیں، ان میں سے کسی ایک سے بھی محبت میں کوئی کمی نہیں کرتے، اور نہ ان میں سے کسی ایک سے براء ت ظاہر کرتے ہیں۔ اور جوان سے بغض رکھے اور ان کو خیرو حق کے ساتھ یاد نہ کرے ہم اس سے بغض رکھتے ہیں، ہم ان کا ذکر محض خیر کے ساتھ کرتے ہیں۔ ان کی محبت دین،
Flag Counter