Maktaba Wahhabi

34 - 41
عثمان اور آل عثمان کی بنو ہاشم میں رشتہ داریاں حضرت عثمان کا تعلق بنو امیہ سے تھا ، لیکن آپ کی اور آپ کے اولاد واحفاد کی متعدد رشتہ داریا ں قبیلہ بنو ہاشم میں تھیں اور بعد کی نسلوں میں بھی یہ سلسلہ چلتا رہا ۔ یہ با ت پہلے گذر چکی ہے کہ نبی آخر الزماں عربی ہا شمی صلی اللہ علیہ وسلم کی دو صاحبزادیا ں یکے بعد دیگرے حضرت عثمان کے عقد میں آئیں۔ حضرت عثمان کے صاحب زادے ابان بن عثمان کی شادی ام کلثوم بنت عبد اللہ بن جعفر طیار بن ابی طالب سے ہوئی ، حضرت جعفر حضرت علی کے بھائی تھے ۔ حضرت عثمان کے پوتے زید بن عمر و بن عثمان کی شادی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی پوتی حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حضرت سکینہ سے ہوئی ۔ حضرت عثمان کے دوسرے پوتے مروان بن ابان بن عثمان کی شادی حضرت حسن بن علی کی پوتی ام القاسم بنت حسن (مثنی) بن حسن سے ہوئی۔ حضرت عثمان کے ایک پڑ پوتے محمد بن عبداللہ بن عمر و بن عثمان کی شادی حضرت عٍلی کی ایک پوتی حضرت حسین کی صاحبزادی حضرت فاطمہ سے ہوئی ۔[1]
Flag Counter