Maktaba Wahhabi

35 - 41
اہل بیت سے حضرت عثمان کے تعلقات مذکورہ بالا رشتہ داریوں کے علاوہ قبیلہ بنو ہاشم اور اہل بیت سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بہتر تعلقات پر بھی متعدد باتیں دلالت کرتی ہیں جن میں سے چند باتیں علامہ احسان الہٰی ظہیر کی کتاب ’’ الشیعۃ واہل البیت ‘‘ کے حوالے سے ملاحظہ ہوں: بنو ہاشم کے لوگ حضرت عثمان کے دور خلافت میں مختلف مناصب پر فائز رہے اور حضرت عثمان جہا د وغیرہ کے لئے جو لشکر ترتیب دیتے اس میں یہ لوگ بھر پور حصہ لیتے مثلاً: مغیرہ بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب منصب قضا پر فائز ہوئے ۔ حارث بن نوفل بھی منصب قضاپر فائز ہوئے۔ حضرت عبد اللہ بن عباس ۳۵ ھ ؁ میں امیر حج بنائے گئے ۔ حضرت عبداللہ بن عباس ۲۶ھ؁ میں افریقہ کی جنگ میں شریک ہوئے۔ حضرت حسن، حضرت حسین ، حضرت عبد اللہ بن جعفر بن ابی طالب اور حضرت عبد اللہ بن عباس ، ان تمام لوگو ں نے عبد اللہ بن ابی سرح کی قیادت میں برقہ،طرابلس اور افریقہ کی جنگی مہمات میں حصہ لیا ۔ حضرت حسن ،حضرت حسین، اور حضرت عبد اللہ بن عباس حضرت سعید بن عاص اموی کے جھنڈے تلے خراسان ،طبرستان اور جرجان کی لڑائیوں میں شریک
Flag Counter