Maktaba Wahhabi

55 - 121
-۷- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی معصوم نہیں اس واقعہ سے ہمیں ایک بات یہ بھی معلوم ہوئی،کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی شخص معصوم نہیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا ہر شخص غلطی بھی کرسکتا ہے اور راہِ صواب پر بھی قدم زن ہوسکتا ہے۔مسلمانوں نے حضرت ابوبکر سے لشکر اسامہ رضی اللہ عنہما کو روکنے کا مطالبہ کرکے غلطی کی تھی اور اسامہ کا حضرت ابوبکر سے لشکر کو مدینے کی طرف واپس لے جانے کی درخواست کرنا بھی درست نہ تھا۔اسی طرح حضراتِ انصار کا حضرت ابوبکر سے یہ کہنا بھی قرین صواب نہ تھا،کہ اسامہ کی بجائے کسی زیادہ سن وسال کے شخص کو امیرِ لشکر مقرر کیا جائے۔ اور اس میں کوئی تعجب کی بات بھی نہیں ہے،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کوئی شخص نہ وحی کی زبان سے بولتا ہے اور نہ اس کے عمل و حرکت کے لیے اس پر وحی نازل ہوتی ہے۔جیسا کہ قرآن مجید میں فرمایا گیا ہے،کہ وحی کا تعلّق صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس سے ہے: ﴿وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی۔اِِنْ ہُوَ اِِلَّا وَحْیٌ یُّوحٰی۔﴾ [1] [اور پیغمبر اپنی خواہش سے کچھ نہیں کہتے،ان کے منہ سے جو بات نکلتی ہے،وہی ہے،جو ان پر وحی کی جاتی ہے۔] اسی لیے غیر نبی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
Flag Counter