Maktaba Wahhabi

100 - 158
ایک گلوکار کی توبہ اس نے اپنے آنسوؤں کو روکتے ہوئے کہا: وہ کھڑکی میں کھڑی ہو کر آنسو بھری آنکھوں سے مجھے دیکھ رہی تھی اور اپنے ان ہاتھوں سے اشار ہ کر رہی تھی، جنھیں مرورِ زمانہ نے لاغر و کمزور کر رکھا تھا۔وہ اپنے آنسوؤں کو روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔مگر وہ جذباتِ آہ و بکا سے مغلوب ہوگئی اور اس نے پُھوٹ پُھوٹ کر رونا شروع کر دیا۔ میں نے رُک کر اس کی طرف دیکھنا شروع کر دیا۔اس کے رونے کی آواز میرے کانوں تک پہنچ رہی تھی۔لیکن میرے گناہوں کی ایک دبیز اور موٹی تہہ میرے سینے پر بیٹھی تھی جو اس کی آہ و بکا میرے پتھر جیسے سخت دل تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔ میں نے اس کے پاس رہنے کے لیے اس کی تمام منتیں سماجتیں ٹھکرا دیں اور اپنے ہی شہر کی یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اپنی تعلیم مکمل کرنے کی نصیحت و مشورے کو پرکاہ کی حیثیت بھی نہ دی۔انانیت و خود غرضی، خودپسندی۔جعلی و کھوکھلی حریت و آزادی کی تلاش اور مستقل با لذات شخصیت کے خواب بلکہ خواہشاتِ نفس و شہوت کی غلامی، لذتِ کام و دہن کی اسیری اور جن و اِنس
Flag Counter