Maktaba Wahhabi

134 - 158
جرأت مندانہ فیصلہ سیدنا طفیل بن عَمرو دَوسی رضی اللہ عنہ اپنے قبیلہ بنو دوس کے محبوب سردار تھے۔تمام لوگ ان کی بات سنتے اور ان کی اطاعت و فرماں برداری کرتے تھے۔وہ ایک دن کسی ضرورت سے مکہ مکرمہ آئے۔جب شہر میں داخل ہوئے تو سردارانِ قریش نے انھیں دیکھا اور ان کے گرد جمع ہو گئے۔ انھوں نے ان سے پوچھا:تم کون ہو؟ انھوں نے بتایا کہ میں قبیلہ بنی دوس کا سردار طفیل بن عَمرو ہوں۔انھوں نے آپس میں ایک دوسرے کو معنی خیز نگاہوں سے دیکھا۔وہ اس بات سے ڈرنے لگے کہ اسے اگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ لیا تو وہ اسے اسلام کی دعوت دیں گے اور تبلیغ کریں گے۔اور اگر یہ سردار ایمان لے آیا اور مشرف بہ اسلام ہوگیا تو اس کی بدولت اسلام قوت اختیار کر جائے گا۔وہ سب ان کے چاروں طرف اکٹھے ہوگئے۔ ان میں سے ایک نے کہا: یہاں مکہ میں ایک ایسا آدمی ہے جو اپنے آپ کو نبی سمجھتا ہے۔تم اس کے پاس بیٹھنے اور اس کی کوئی بات سننے سے بچ کر رہنا۔وہ جادو گر ہے۔اگر
Flag Counter