Maktaba Wahhabi

143 - 158
جنت میں اپنا مقام دیکھ لیا ایک نوجوان۔جس کی عمر کا ابھی سولہواں ہی سال تھا۔وہ مسجد میں بیٹھا قرآنِ کریم کی تلاوت کر رہا تھا۔اسے نمازِ فجر کی اقامت(تکبیر)کا انتظار تھا۔کب جماعت کھڑی ہوگی۔نماز کے لیے اقامت شروع ہوئی تو اس نے قرآنِ کریم کو لپیٹ کر اس کی جگہ پر رکھ دیا اور اُٹھ کر صف میں کھڑا ہو گیا۔اچانک وہ نوجوان گر پڑا اور اس پر غشی طاری ہوگئی۔دوسرے نمازیوں نے اسے اٹھایا اور ہسپتال پہنچا دیا۔جس ڈاکٹر نے اس کا معائنہ کیا تھا۔اس نے مجھے بتایا کہ یہ نوجوان ایک زندہ لاش کی طرح چارپائی پر ڈال کر ہمارے پاس لایا گیا۔میں نے جب اسے چیک کیا تو پتا چلا کہ اس کے دماغ()کی شریانوں میں خون جم گیا ہے۔ اس کی یہ بیماری اس اسٹیج پر ہے کہ اگر کوئی اونٹ بھی اس سٹیج پر پہنچ جاتا تو وہ اسے ہلاک کرکے رکھ دیتی۔میں نے اس نوجوان کو بغور دیکھا تو محسوس کیا کہ وہ موت سے دست بگریباں ہے اور اپنی زندگی کی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ ہم نے اس کی مدد کرنے اور اس کے دل کو نشاط و تازگی مہیا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔میں نے اس کے پاس فرسٹ ایڈ کے انچارج ڈاکٹر کو کھڑا کر
Flag Counter