Maktaba Wahhabi

21 - 158
ایک تھا بادشاہ بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کا دل ہدایت کی راہ اختیار کرنے کا بڑا مشتاق ہوتاہے۔لیکن غرور و تکبر انھیں احکامِ دین کی پیروی کرنے سے مانع ہوتا ہے۔جی ہاں! اپنے کپڑوں کو ٹخنوں سے اوپر رکھنے اور ڈاڑھی بڑھا کر مشرکین کی مخالفت کرنے میں ان کا غرور و تکبر آڑے آجاتا ہے۔ان کے نزدیک اپنے پروردگار کی اطاعت و فرماں برداری سے بڑھ کر ان کی جھوٹی شان و شوکت اور ظاہری حسن وجمال زیادہ مرغوب و محبوب ہوتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی معاملہ بعض عورتوں کا بھی ہوتا ہے۔وہ شرعی حجاب اورپردے کے معاملے میں سُستی کا مظاہرہ کرتی ہیں .. اس طرح اپنے زعم میں وہ اپنی زیب و زینت کی تکمیل کرتی اور اپنی ہیئت و صورت اور حُسن وجمال میں اضافہ کرتی ہیں۔ایسے ہی کچھ عورتیں اپنی بھنوؤں کے بال نوچ کر اور تنگ وچست لباس پہن کر اپنے رب کی نافرمانی کرتی ہیں۔اور جب انھیں نصیحت کرنا چاہیں تو سرکش ہو جاتی اور تکبر کا مظاہرہ کرتی ہیں۔حالاں کہ وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہو سکتا جس کے د ل میں ذرہ برابر بھی غرور و تکبر موجود ہے چہ جائیکہ یہ
Flag Counter