Maktaba Wahhabi

6 - 158
فطرتِ انسانی کے اسی اہم تقاضے کو پیشِ نظر رکھ کر ہم معروف سعودی داعی ومبلّغ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی(پی۔ایچ۔ڈی عقیدہ و مذاہبِ معاصرہ۔الریاض)کے ایک مقبول رسالہ ’’في بطن الحوت‘‘ کا اردو ترجمہ اپنے قارئین کرام کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں اور اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ زیرِ نظر کتاب میں مذکور واقعات وحکایات اور قصص فقرو تنگدستی میں مبتلا اور آسودہ وخوش حال سبھی لوگوں کے لیے باعثِ عبرت ونصیحت ثابت ہوں گے۔ان شآء اللّٰہ اس کتاب کے ترجمے کا مشورہ ہمیں ہماری اہلیہ ام عدنان نے دیا اور پھر اس کے لیے اتنا اہتمام دکھلایا کہ اس کی کمپو زنگ بھی اپنے ذمے لے لی، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ہماری یہ گفتگو ہو رہی تھی، تب تک انھیں کمپیوٹر کی ابجد بھی معلوم نہ تھی۔میں نے اس شوق وجذبہ کوعملی رنگ دلوانے کے لیے یہ شرط عائد کر دی کہ میں اس کتاب کا ترجمہ اس صورت میں کروں گا کہ پہلے کمپیوٹرکی سوجھ بوجھ حاصل کریں، مجھے کچھ کمپوز کرکے دکھلائیں، تب میں ترجمہ شروع کر دوں گا اور جیسے جیسے سا بقہ ترجمہ شدہ مواد کی کمپوزنگ ہوتی جائے گی، میں ترجمہ کردہ نئے صفحات مہیّا کرتا رہوں گا اور واقعتا ایسے ہی ہوا۔اس طرح اِس کتاب کے ترجمہ اور کمپوزنگ کا آغاز ہوا اور اللہ کی توفیق وعنایت سے اب کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ کتاب میں کہیں کہیں حوالہ جات موجود تھے اور بعض واقعات و قصص کے حوالے تشنۂ تکمیل تھے جنھیں کسی حد تک ہم نے مکمل کر دیا ہے۔وللّٰہ الحمد اس کتاب کے ترجمہ کی ترغیب دلانے اور اس کی کمپوزنگ کرنے پرہم اپنی
Flag Counter