Maktaba Wahhabi

71 - 158
بےشمار گناہ۔اور بے پایاں بخشش ہمارا رب تو ہم پر ہماری ماؤں اور ہمارے باپوں سے بھی زیادہ شفقت و رحم کرنے والا ہے۔اس کی رحمتوں کا اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے ہر کسی کے لیے توبہ کا دروازہ کھلا رکھا ہواہے۔کوئی چاہے کتنا ہی کفر و شرک کیوں نہ کر چکا ہو۔کتنی ہی سرکشی وتکبر میں مبتلا رہا ہو۔رحمت کے دریا اس کے لیے بھی ٹھاٹھیں مار رہے ہیں اور توبہ کے دروازے اس کے لیے بھی کھلے ہیں۔اُس ضعیف العمر بوڑھے کو ہی دیکھ لیں جس کی کمر کِبر سنی کی وجہ سے جھک گئی۔ہڈیاں تک کمزور ہو چکی تھیں۔وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کے مابین تشریف فرما تھے اور وہ اپنے قدموں کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے آرہا تھا۔ اس کے اَبرو اس کی آنکھوں پر گرچکے تھے۔وہ اپنی لاٹھی پر ٹیک لگائے پیدل چلتا ہوا حاضرِ خدمت ہوا۔اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے ہو کر بڑی المناک اور درد بھری آواز سے عرض کی:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اس شخص کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں، جس نے ہر قسم کے گناہ کیے ہوں اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہ چھوڑا ہو۔اس نے کسی صغیرہ تو کیا کسی کبیرہ سے بھی کبھی ہاتھ نہ کھینچا۔اور اگر اس کے گناہوں کو روئے زمین کے تمام لوگوں پر تقسیم کر دیا
Flag Counter