Maktaba Wahhabi

293 - 503
چالیس افراد نے ہزیمت دے دی، تجھ میں کوئی خیر نہیں۔ وہ کہنے لگا: اگر تو میری زندگی میں مجھے ملامت کرے تو یہ اس بات سے بہتر ہے کہ تو میرے مرنے کے بعد میری تعریف کرے۔ جب بچے اسلم کو دیکھا کرتے تو چلا کر کہتے: تیرے پیچھے ابو بلال آ رہا ہے۔ اسلم نے بچوں کے اس رویے کی شکایت ابن زیاد سے کی تو اس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔[1] ثالثاً:… اہم دروس و عبر اور فوائد ۱۔ معاویہ رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں خوارج کے طرزِ عمل پر نگاہ رکھنے والا اس نتیجے پر پہنچے گا کہ اس عہد میں ان کے خروج کا مقصد بنو امیہ کی حکومت کو غیر مستحکم اور کمزور کرنا تھا۔ انہیں اس کو ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔[2] ۲۔ خوارج کی بعض تحریکوں کا انحصار ان چند جماعتوں پر تھا جو جنگ نہروان سے پسپا ہو کر ادھر ادھر بکھر گئی تھیں اور جن کے ساتھ کوفہ میں مقیم خارجی بھی شامل ہو گئے تھے۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت تبدیل ہونے کے باوجود خوارج کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔ ۳۔ معاویہ رضی اللہ عنہ خارجی معارضہ کی حقیقت، حکومت اور خاص طور سے ان کی ذات کے بارے میں ان کے موقف سے بخوبی آگاہ تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خوارج کو اپنی صف میں شامل کرنے کے لیے کسی سرگرمی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انہوں نے پہلے دن سے ہی ان کے خلاف طاقت استعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔[3] ۴۔ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے خارجیوں کے خلاف جنگ میں پولیس اور لشکر کو استعمال کرنے میں کبھی تردّد سے کام نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے مقتولین کا بدلہ لینے والوں کے خلاف ہی طاقت کا استعمال نہیں کیا بلکہ اسے ان لوگوں کے خلاف بھی استعمال کیا جن کے بارے میں خروج کا ارادہ کرنے کی بھی اطلاع ملی، اس کی مثال کے طور پر معین بن عبدالرحمن محاربی اور حیان بن ظبیان سلمی وغیرھما کا نام لیا جا سکتا ہے، اور یہ اس امر کی دلیل ہے کہ مغیرہ رضی اللہ عنہ شہر میں خوارج کی نقل و حرکت کی نگرانی کیا کرتے تھے، ان کی جاسوسی کرتے اور ان کے بارے میں انہیں جو خبریں ملتیں ان کی روشنی میں انہیں سزا بھی دیا کرتے تھے۔[4] ۵۔ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا اہم ترین کردار یہ ہے کہ انہوں نے خوارج کے خلاف حضرت علی رضی اللہ عنہ کے انصار و معاونین کو استعمال کیا اور اس کے لیے انہوں نے ان کی باہمی عداوت سے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے دولت امویہ کو کوئی قابل ذکر نقصان پہنچائے بغیر کوفہ میں موجود مخالفین کو خاموش کروا دیا اور کوفیوں کو دولت امویہ کے ساتھ معارضہ سے ہٹا کر دوسری باتوں میں الجھا دیا۔ جس سے دولت امویہ کو اپنا اثر و نفوذ مضبوط بنانے کا موقع میسر آ گیا۔[5] جبکہ دوسری طرف انہوں نے روافض اور خوارج میں پہلے سے موجود خلیج کو مزید گہرا کر
Flag Counter