Maktaba Wahhabi

49 - 503
۵۔ معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما کی بیویاں اور اولاد ۱۔ میسون بنت بحدل الکلبی: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی اس بیوی نے ان کے بیٹے یزید کو جنم دیا۔ اس نے ان کی ایک بیٹی کو بھی جنم دیا جس کا نام امۃ رب المشارق تھا اور جس کا بچپن میں ہی انتقال ہو گیا تھا۔[1] معاویہ رضی اللہ عنہ اپنی اس بیوی کا بڑا احترام کرتے تھے مگر وہ اس دیہی چراگاہ کے لیے ہمیشہ بے چین رہتی جہاں اس نے بچپن گزارا تھا۔ وہ اپنے گھر والوں اور ان کی سادہ زندگی کو یاد کرتی، اسے محلات کی زندگی اور ان میں موجود غلاموں اور لونڈیوں سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ ایک دن جب اسے اپنے گاؤں، اس کی مٹی اور وہاں کے لوگوں کی شدت کے ساتھ یاد آئی تو وہ ٹھنڈی آہیں بھر کر رونے لگی۔ جب اس سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو وہ یہ اشعار پڑھنے لگی: لبیت تخفق الأرواح فیہ أحبّ إليّ من قصر منیف وبکر یتبع الأظعان سبقاً أحبّ إليّ من بَغْلِ زفوف وکلب ینبح الطّراق عني أحبّ إليّ من قطٍ ألیف ولـبـسُ عباء ۃٍ و تـقـرّ عـیـنـي أحبّ إليّ من لبس الشفوف وأکل کـسیرۃ في کِسْر بیتي أحبّ إليّ من أکل الرّغیف وأصواف الرّیاح بکل فج أحبّ إليّ من نقر الدفوف وخِرق من بني عمي نحیف أحبّ إليّ من عِلج کلیف خشونۃ عیشي في البدو أشہی إلی نفسي من العیش الطّریف
Flag Counter