Maktaba Wahhabi

98 - 244
شہادت علی مرتضی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنگ جمل کے بعد جنگ جمل کے بعد اسلامی خلافت کی نزاع دو شخصوں میں محصور ہو گئی تھی۔ امام علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ابن ابی طالب اور معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن ابی سفیان، ان کے درمیان تیسری شخصیت عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن العاص کی تھی اور اپنے سیاسی تدبر کی وجہ سے غیر معمولی اہمیت رکھتی تھی۔ جنگ صفین نے مسلمانوں میں ایک نیا فرقہ خوارج کا پیدا کر دیا تھا۔ یہ اگرچہ تمام ترسیاسی اغراض و مقاصد رکھتا تھا لیکن دوسرے سیاسی فرقوں کی طرح اس کے عقائد بھی دینی رنگ میں رنگے ہوئے تھے۔ اس نے اپناسیاسی مذہب یہ قرار دیا تھا۔ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا للّٰهِ ۔ یعنی حکومت اللہ کے سواکسی آدمی کی نہیں ہونی چاہیے۔ در اصل تاریخ اسلام کے خوارج، موجودہ تمدن کے انارکسٹ تھے، لہذا وہ کوفہ اور دمشق حکومتوں کے مخالف تھے۔
Flag Counter