Maktaba Wahhabi

113 - 154
اس كے لىے نصىحت آموز ثابت ہوں۔ اىك فطرى جذبہ: ٭ آسمان كى چھت كے نىچے پائى جانے والى ہر چىز پر مىں نے غور كىا ہے، طوىل و عرىض غور وفكر كے بعد مىں اس نتىجے پر پہنچا ہوں كہ ہر چىز كى فطرت مىں ىہ بات شامل ہے كہ اگر اسے طاقت حاصل ہو تو باقى تمام چىزوں كےعادات و اطوار كو ختم كر كے انہىں اپنے اوصاف كا لبادہ پہنا دے۔ ٭ خوبىوں والا شخص چاہتا ہے كہ كاش سب لوگ خوبىوں كے حامل ہوں، كم تر شخص ىہ پسند كرتا ہے كہ كاش سب لوگ كم تر ہوں، ىہى وجہ ہے كہ جو شخص كسى چىز كى ترغىب وال رہا ہوگا اس كى زباں پر ىہ الفاظ ہوں گے ’’ مىں تو اس طرح كرتا ہوں‘‘ كسى بھى طرز عمل كو اختىار كرنے والا شخص ىہ خواہش كرے گا كہ تمام لوگ اس كے ہم اسلوب ہوں۔ ٭ ىہ چىز آپ كو عناصر اربعہ مىں بھى دكھائى دے گى، جب اىك عنصر دوسرے پر غالب آجاتا ہے، تو وہ اسے اپنى كىفىت مىں ڈھال لىتا ہے، درختوں كى ہىئت تركىبى مىں بھى آپ اس كا مشاہدہ كرىں گے۔ پانى اور رطوبت ارضى سے درختوں اور نباتات كے غذا حاصل كرنے مىں آپ كو ىہ چىز دكھائى دے گى كہ وہ كىسے انہىں اپنى سى كىفىت مىں بدلتے ہىں۔ ٭ بڑى ہى قابل تعرىف ہے وہ ذات جو اس اختراعى نظام كے پىچھے كار فرما ہے، واقعى اس كے علاوہ كوئى سچا معبود نہىں ہے۔ قدرت الہٰىہ كے كرشمے: قدرت الہٰىہ كا اىك تعجب انگىز پہلو ىہ ہے كہ مخلوقات كى تعدد بہت زىادہ ہے۔ لىكن كوئى بھى اىسا فرد دكھائى نہىں دے گا جو دوسرے كے ساتھ ہو بہو ملتا جلتا ہو، اور دونوں مىں كسى قسم كا كوئى فرق نہ ہو، اسى (80) سال سے زائد عمر پانے والے اىك شخص سے
Flag Counter