Maktaba Wahhabi

114 - 154
مىں نے پوچھا كہ عہد رفتہ مىں اسے كوئى چىز دوسرى چىز سے ہو بہو ملتى جلتى دكھائى دى ہے؟ تو اس كا جواب نفى مىں تھا بلكہ وہ كہنے لگا ہرشكل و صورت كااپنا متىاز ہوتا ہء۔ دنىا مىں پائى جانے والى تمام چىزوں كى ىہى كىفىت ہے، جو شخص ذرائع ووسائل اور تمام مركب اجسام پر غور كرے گا اور بار بار بنظر غائر دىكھے گا، اسے ىہ چىز بخوبى معلوم ہو جائے گى بلكہ بسا اوقات اسے بعض چىزوں مىں پاىا جانے والا فرق دل ہى دل مىں كئى لحاظ سے معلوم ہوگا۔ لىكن وہ اسے الفاظ كا جامہ پہنانے پر قادر نہىں ہوگا، كىا ہى خوب ہے وہ ذات جو غالب ہے اور حكمت سے لبرىز ہے اور اس كى زىر قدرت چىزوں كا سلسلہ لامتناہى ہے۔ بے جا اور غلط خواہشات: دنىا كے عجائبات مىں سے اىك چىز ىہ ہے كہ كچھ لوگ غلط خواہشات سے مغلوب ہو جاتے ہىں، حالانكہ وہ انہىں دنىا مىں مشقت در مشقت كے بغىر حاصل نہىں كرسكتے، آخرت مىں ہونے والا خسارہ اور پرىشانى اس كے علاوہ ہے۔ مثلاً كچھ لوگ اشىائے خورد و نوش كى مہنگائى كے خواہش مند رہتے ہىں، حالانكہ ىہ چىز لوگوں كے لىے تباہ كن ہے۔ اس كى دوسرى مثال ىہ دى جاسكتى ہے كہ كچھ لوگ اىسے كاموں كے خواہش مند ہوتے ہىں جو دوسروں كے لىے باعث ضرر ہوں، اىسے كاموں مىں اگرچہ آرزو ركھنے والے كا كوئى فائدہ بھى ہو تب بھى دوسروں كے خسارہ پانے كى ىہ خواہش اس كى امىد كو قبل از وقت پورا نہىں كرسكتى اور نہ ہى اسے كوئى اىسى چىز فراہم كرسكتى ہے جس كا ہونا اللہ تعالىٰ نے اپنى تقدىر مىں طے نہىں كىا۔ اگر ىہ شخص دوسروں كى بھلائى اور آسودہ حالى كى خواہش ركھے تو لمحہ بھر كى مشقت كے بغىر اجر و ثواب اور راحت و سكون حاصل كر لے۔ اس طرح كى بے فائدہ اور برى عادتوں پر جتنا بھى تعجب كىا جائے كم ہے۔
Flag Counter