Maktaba Wahhabi

131 - 154
اكثر لوگوں كے لىے ان مىں فرق كرنا مشكل ہوتاہے۔ خود پسندى كے مختلف اسباب: خود پسندى كبھى كبھى آدمى كى نماىاں خوبى كى بنا پر ہوتى ہے۔ ٭ كچھ لوگ اپنے علم كى بنا پر خود پسند ہوتے ہىں۔ وہ ترش روئى سے پىش آتے ہىں اور لوگوں كے سامنے اپنے آپ كو بڑا ظاہر كرنے كى كوشش كرتے ہىں۔ ٭ كچھ لوگ اپنے عمل كى بنا پر خود پسند ہو كر رفعت و بلندى كے خواہاں ہوتے ہىں۔ ٭ كچھ لوگ اپنى سوچ و بچار كى خود پسندىوں كا شكار ہو كر دوسروں كے سامنے اظہار تكبر كرتے ہىں۔ ٭ كچھ لوگ اپنے حسب و نسب كى بنا پر خود پسندى اور فخر و مباہات كا اظہار كرتے ہىں۔ ٭ كچھ لوگ اپنے منصب كى بنا پر خود پسندى مىں پڑ جاتے ہىں اور لوگوں كے سامنے كبر و غرور كا مظاہرہ كرتے ہىں۔ ٭ خود پسندى كا كم از كم درجہ ىہ ہے كہ اس مىں مبتلا شخص خوشى كے مواقع پر ہنسنے، طبعى، حركات سكنات اور اپنے متعلق انتہائى ضرورى بات كے علاوہ گفتگو كرنے سے گرىز كرتا ہوا دكھائى دے گا، تاہم ىہ خامى دوسرى خامىوں سے كم تر ہے۔ اگر شخص ىہى كام واجبات پر اكتفا كرنے اور فضول كاموں كو ترك كرنے كى نىت سے كرے تو ىہ خوبى اور لائق تحسىن عمل ہے۔ لىكن ىہ شخص لوگوں كو حقىر سمجھنے اور اپنے آپ كو برتر سمجھنے كى بنا پر كر رہا ہوتا ہے اس لىے ىہ قابل مذمت ہوتا ہے۔ عملوں كا دارو مدار نىتوں پر ہے۔ ہر شخص كو نىت كے مطابق ہى صلہ ملتا ہے۔ ٭ اگر معاملہ اس سے آگے بڑھ جائے اور آدمى مىں خود پسندى كا شعور بھى نہ ہو اور وہ فہم و فراست سے بھى كورا ہو تو نتىجہ ىہ ہوتا ہے كہ وہ لوگوں كو سرعام مذاق اڑاتا
Flag Counter