Maktaba Wahhabi

135 - 154
نہىں ہے۔ اىسے افراد لوگوں كے لىے از حد نقصان دہ اور ضرر رساں ہوتے ہىں۔ جب بھى آپ انہىں دىكھىں گے وہ لوگوں كى خامىاں بىان كرنے، ان كى عزتوں پر حملہ كرنے اور ان كا مذاق اڑانے، حقائق سے روگردانى كرتے ہوئے بے ہودہ باتىں بكنے مىں مصرف ہوں گے۔ بلكہ وہ گاہے بگاہے كسى معمولى بات پر اىك دوسرے كو تھپڑ رسىد كرنے اور دست بگرىباں ہونے تك كا ارادہ كر لىتے ہىں۔ كچھ انوكھے افراد: شاذ و نادر ىہ بھى ہوتا ہے كہ خود پسندى كسى شخص كے دل مىں چھپى رہتى ہے۔ جب اسے دولت ىا كوئى معمولى منصب مل جائے تو وہ فوراً عىاں ہو جاتى ہے اور وہ شخص اسے چھپانے ىا اس پر قابو پانے سے قاصر رہتا ہے۔ مجھے اىسے كمل عقل لوگوں كى اىك عجىب صورت حال مشاہدہ كرنے كا موقع ملا اور وہ اس طرح كہ كچھ لوگ اپنے دل مىں كم سن بچوں اور بىوى كى پوشىدہ محبت سے مغلوب ہو كر انہىں سرعام اور بھرى محفلوں مىں بہت زىادہ عقل مند اور دانش ور ثابت كرنا شروع كر دىتے ہىں۔ بسا اوقات وہ ىہ بھى كہہ دىتے ہىں كہ ’’ وہ تو مجھ سے زىادہ عقل مند ہے اور مىں بطور تبرك اس سے نصىحت حاصل كرتاہوں۔‘‘ جہاں تك بىوى كے حسن و جمال اور خوبصورتى كو بىان كرنے كا تعلق ہے تو اس قسم كے كم عقل لوگ كثىر تعداد مىں موجود ہىں۔ وہ اس كى تعرىف و توصىف مىں اس قدر مبالغہ آمىزى كرتے ہىں كہ شاىد وہ بىوى كے سامنے بھى سامعىن كو متوجہ كرنے كے لىے اس سے بہتر الفاظ زبان پر نہ لاسكىں۔ ىہ صرف اور صرف اىسے كم عقل لوگوں كا روىہ ہے جو اپنى ذاتى خوبىوں كو سمجھنے سے كورے ہوں۔ خود ستائشى كا نقصان: خود ستائشى سے مكمل گرىز كرىں۔ جو شخص بھى آپ كو اىسا كرتے ہوئے سنے گا، اگر آپ سچے بھى ہوں، وہ آپ كى بات تسلىم نہىں كرے گا، بلكہ اس كے برعكس اسے آپ
Flag Counter