Maktaba Wahhabi

136 - 154
كى اوّلىں خامى شمار كرے گا۔ لوگوں كى مدح و تعرىف: ٭ كسى شخص كے سامنے اس كى تعرىف كرنے سے بچىں كىونكہ ىہ چاپلوس اور كم ظرف لوگوں كا كام ہے۔ ٭ كسى شخص كى عىب جوئى نہ اس كے سامنے ہى كرىں اور نہ اس كے پس پشت، آپ كو اپنى اصلاح سے ہى فرصل نہىں ملنى چاہىے۔ لوگوں كو اپنے حالات سے آگاہ كرنا: ٭ لوگوں كے سامنے غربت و افلاس كااظہار نہ كرىں، اىسا كرنے سے سامعىن ىا تو آپ كى تكذىب كرىں گے ىا آپ كو حقارت كى نظر سے دىكھىں گے۔ آپ كا اپنا بھى اس مىں كوئى فائدہ نہىں، بلكہ ىہ بارى تعالىٰ كى ناشكرى ہے ىا پھر لوگوں كے سامنے اس كا شكوہ ہے حالانكہ وہ آپ پر مہربانى نہىں كرسكتے۔ ٭ كسى شخص كے سامنے اپنى خوش حالى بھى ذكر نہ كرىں وگرنہ سننے والا آپ سے امىد لگا بىٹھے گا۔ زىادہ سے زىادہ ىہ كرىں كہ اللہ تعالىٰ كا شكر ادا كرىں، اسى كا محتاج رہنے اور باقى سب سے بے نىاز رہنے كا ذكر كرىں۔ اس سےآپ كى شان و شوكت بھى بڑھے گى اور لوگوں كے طمع اور لالچ سے راحت بھى مل جائے گى۔ كون سا كام ترك نہ كىا جائے؟ عقل مند شخص وہ ہے جو اس كام كو كبھى ترك نہ كرے جسے كرنا اس كى عقل نے ضرورى قرار دىا ہو۔ اگر لوگ آپ سے كسى چىز كى توقع ركھىں؟ ٭ جو شخص لوگوں كو كسى چىز كى امىد دلاتا ہے اس كے لىے ىہ چىز انہىں دىئے بغىر چارہ نہىں ہوتا، اگر وہ انہىں نہىں دے گا تو وہ اسے برا بھلا كہىں گے اور اس كے دشمن
Flag Counter