Maktaba Wahhabi

137 - 154
بن جائىں گے۔ ٭ اگر آپ كوئى چىز كسى كو دىنا چاہىں تو مانگنے سے پہلے ہى اسے دے دىں، ىہ طرىقہ زىادہ باعث عزت، لائق بے نىازى اور مستوجب شكر ہے۔ حاسد كا اىك عجىب و غرى انداز: حاسد جب كسى كے بارہ مىں ىہ سنتا ہے كہ اس نے كوئى منفرد علمى كارنامہ سرانجام دىا ہے تو وہ كہتا ہے ’’ ىہ بے فائدہ سى چىز ہے اس سے پہلے ىہ كسى نے كىا نہ كہا ۔‘‘ اگر اسے پتہ چل جائے كہ ىہ بات اس سے پہلے بھى كسى نے كہى ہے تو وہ كہتا ہے كہ ’’ ىہ بے فائدہ بات ہے، اس سے پہلے بھى كہى جا چكى ہے ۔‘‘ ىہ اىسے برے لوگوں كا روىہ ہے جو علم كى راہ مىں ركاوٹ بنتے ہىں اور لوگوں كو اس پر چلنے سے روكتے ہىں تاكہ ان جىسے جاہل بڑھتے چلے جائىں۔ عقل مند اور بے وقوف كا باہمى تعلق: ٭ دانش مند انسانكو كج فطرت انسان كے پاس بىٹھ كر دانائى كوئى فائدہ نہىں دىتى بلكہ وہ اسے بھى اپنى طرح كج فطرت سمجھنے لگ جاتا ہے۔ بہت سے اىسے گھٹىا مزاج لوگ مىرے مشاہدہ مىں آئے جو ىہ تصور ركھتے تھے كہ سب لوگ انہى جىسا مزاج ركھتے ہىں۔ وہ ىہ بات قطعى طور پر ماننے كے لىے تىار نہىں ہوتے تھے كہ دنىا مىں اىسے افراد بھى موجود ہىں جو ان مىں پائى جانے والى خامىوں سے محفوظ ہىں۔ ىہ كج روى كا كم ترىن درجہ ہونے كے علاوہ نىكى اور بھلائى سے محروم ہونے كا سبب بھى ہے، اىسے شخص سے تزكىہ نفس كى كبھى امىد نہىں ركھى جاسكتى۔ توفىق تو اللہ تعالىٰ كے اختىار مىں ہے۔ عدل و انصاف: عدل و انصاف اىك اىسا قلعہ ہے جہاں تمام خوف زدہ لوگ پناہ لىتے ہىں ۔ اس كى
Flag Counter