Maktaba Wahhabi

21 - 154
امام ابن حزم رحمہ للہ علىہ )حىات و خدمات( نام و نسب: امام ابو محمد على بن احمد بن سعىد بن حزم بن غالب بن صالح بن خلف بن معد بن سفىان رحمہ اللہ علىہ۔ پىدائش: امام موصوف 30 رمضان 384 ھ كو قرطبہ مىں پىدا ہوئے۔ خاندان: امام ابن حزم رحمہ اللہ علىہ كو ىہ شرف حاصل ہے كہ ان كے والد منصب وزارت پر فائز رہے، موصوف خود بھى منصب وزارت و حكومت سے سرفراز ہوئے لىكن انھوں نے كچھ دىر بعد اپنى زندگى كا رُخ بدل لىا اور حىاتِ مستعار كا مركز و محور تعلىم و تعلم اور تصنىف و تالىف كو بنالىا۔ علمى مقام و مرتبہ: شہزادگى سے ہٹ كر سادگى كا رخ كرتے ہوئے امام موصوف نے دنىائے علم دانش مىں اس قدر بلند مقام حاصل كىا كہ نہ صرف عالمِ اسلام مىں نامور فقىہ ، حافظ حدىث اور محقق كى حىثىت سے مشہور ہوئے بلكہ قرآن و سنت كے صاف وشفاف چشموں سے سىراب ہو كر اجتہاد و استنباط كے درجہ پر بھى فائز ہوئے اور علمى حلقوں مىں مجتہدانہ بصىرت مىں اس قدر معروف ہوئے كہ ائمہ مذاہب سے ہٹ كر بھى ان كے
Flag Counter