Maktaba Wahhabi

45 - 154
علم و عرفان تحصىل علم كے فوائد: ٭ اگر دنىا و آخرت مىں علم كے بے بہا فوائد مىں سے صرف ىہى فائدہ ہو كہاس كى وجہ سے جاہل آپ سے ہىبت زدہ رہىں گے، آپ كااحترام كرىں گے، علماء آپ سے محبت كرىں گے اور آپ كى عزت كرىں گے تو اس كى طلب و جستجو كے ضرورى ہونے كاىہ تنہا محرك ہى كافى ہے۔ ٭ اگر جہالت كے دنىوى و اُخروى بہت سے نقصانات سے قطع نظر صرف ىہى نقصان پىش نظر ہوكہ بے علم شخص علماء سےحسد كرتاہے اور اپنے جىسے جاہلوں كو دىكھ كر خوش ہوتا ہے تو اس سے راہ فرار كا ىہ اىك ہى سبب كچھ كم نہىں۔ ٭ اگر علم حاصل كرنے اور اس مىں مشغول رہنے كا صرف ىہ ہى فائدہ ہو كہ آدمى بے فائدہ خىالات، پرىشان كُن بے جا امىدوں اور باعث اذىت تفكرات سے بچ جاتا ہے تو اسے حاصل كرے كى ىہ اىك ہى وجہ كچھ كم نہىں۔ ٭ طلب علم كا ىہ كم از كم فائدہ ہے، اسےحاصل كرنے كےلىے جاہل حكمرانوں نے اپنى جان داؤ پر لگا دى۔ وہ اس فائدے كو نظر انداز كر كے شطرنج، جوا بازى، مے نوشى، راگ رنگ، شكار كے لىے جانوروں كو بھگانے اور دىگر اىسے كاموں مىں مصروف ہوگئے جو دنىا اور آخرت مىں نقصان پر منتج ہوتے ہىں اور فائدہ سے خالى ہىں۔ ٭ اگر صاحبِ علم مختلف اوقات مىں اس بات پر غور كرے كہ علم نے اسے جاہلوں كے تسلط كى ذلت اور حقائق سے ناواقفىت كى پرىشانى سے بچاىا ہے، اور بہت سى مخفى
Flag Counter