Maktaba Wahhabi

55 - 154
بدلہ برائى سے دىنا بھى باعث ننگ و عار ہے۔ اس كا بہتر حل ىہ ہے كہ اسے بتاىا جائے كہ: ’’ اس سے انتقام تو لىا جاسكتا تھا لىكن محض اس كے كمىنہ پن كى وجہ سے اور دوبارہ اس سے اىسى حركت سر زد ہونے سے بچنے كے لىے صبر كىا جا رہا ہے۔‘‘ ٭ كمىنے اور گھٹىا لوگوں كے ظلم و ستم كا علاج صرف اور صرف انہىں سزا دىنا اور مار پٹائى ہے۔ لوگوں كے ساتھ نشست و برخاست: ٭ جو شخص لوگوں كے ساتھ بىٹھتا ہے وہ پرىشان كن باتىں سننے، ندامت آمىز گناہ كے ارتكاب، دل كو جلا دىنے والى پرىشانى اور عزم و ارادہ سے ہٹا دىنے والى حوصلہ شكنى سے نہىں بچ سكتا۔ جب ان كے ساتھ بىٹھنے والے كى ىہ صورت حال ہے تو ان مىں گھل مل كر رہنے والے كى كىا كىفىت ہوگى؟ ٭ عزت و تكرىم، راحت و سكون اور امن و سلامتى اس بات مىں ہے كہ لوگوں سے الگ رہا جائے اور انہىں آگ كى مانند سمجھا جائے كہ اس كى تپش تو حاصل كى جاتى ہے لىكن جسم كاكوئى حصہ اس كے ساتھ لگنے نہىں دىا جاتا۔ محفلوں كے نقصانات: اگر لوگوں كاہم نشىن ہونے مىں صرف ىہ دو خامىاں ہوں تو بھى كم نہىں ہىں: ٭ اىك ىہ كہ لوگ باہم مانوس ہو كر اىسے ہلاكت خىز اور تباہ كن راز ہائے سربستہ كھلم كھلا بىان كرتے چلے جاتے ہىں كہ اگر ىہ نشست نہ ہو تو كئى بھى شخص انہىں زبان پر لانے كى جرأت نہ كرے۔ ٭ دوسرى خامى ىہ ہے كہ آدمى آخرت مىں خسارے كا شكار ہو جاتا ہے۔ ان دو مشكلات سے نجات كى راہ صرف ىہ ہے كہ تمام محفلوں سے الگ رہا جائے۔
Flag Counter