Maktaba Wahhabi

57 - 154
بازى كى ہو۔ ٭ جھوٹے گواہ پر سب سے پہلے وہ شخص ناخوش ہوتا ہے جس كے لىے اس نے جھوٹى گواہى دى ہو۔ ٭ زنا كار عورت سب سے پہلے اس شخص كى نظروں مىں گرتى ہے جس كے ساتھ اس نے بدفعلى كى ہو۔ ذہانت كى حفاظت: ٭ جو چىز خراب ہو جائے وہ كچھ وقت كے بعد ہى درست ہوتى ہے اور جو دماغ ہر رات مسلسل نشہ كى بىمارى سے دو چار ٭ ہو اس كا اندازہ آپ خود ہى لگالىں۔ ٭ اىسا دماغ جو آدمى كو ہر رات اپنے خراب كر دىنے مىں جلد بازى سے دو چار كرے وہ قابل الزام ہے۔ ٭ راستہ باعث ملال ہو جاتاہے۔ ٭ نكتہ چىنىاں معزز بننے كا درس دىتى ہىں۔ ٭ دولت كى فراوانى لالچى اور حرىص بنا دىتى ہے اور اس كى كمى قناعت پسندى كا سبق دىتى ہے۔ ٭ كبھى كبھى عقل مند بھى اپنى تدبىر مىں ناكام ہو جاتا ہے لىكن بے وقوف اپنى تدبىر كے ذرىعے سعادت مند نہىں ہوسكتا۔ حكمران اور صاحب منصب لوگ: ٭ حكمران كے لىے كوئى چىز اس قدر نقصان دہ نہىں جتنا بہت سے فارغ البال حاشىہ برداروں كا اس كے گرد جمع ہو جانا نقصان دہ ہے۔ ذہىن حكمران وہ ہے جو انہىں اىسے كام مىں مصروف ركھے جس مىں ان پر ’’ ظلم و زىادتى ‘‘ نہ ہو، اگر وہ اىسانہىں كرے گا تو وہ اسے كسى غلط كام مىں مصروف كر دىں گے۔
Flag Counter