Maktaba Wahhabi

58 - 154
٭ اپنے دشمن كو قرىب لانے والا خودكشى كر رہا ہوتا ہے۔ ٭ كسى بھى آدمى كا بكثرت نظر آنا اسے معمولى اور حقىر بنا دىتاہے۔ معاونت حاصل كرنے كا اُصول: ٭ اپنے كاموں مىں اىسے شخص سے مدد حاصل كرنے كى كوشش كرىں جو ان سے وىسا مفاد چاہتا ہو جىسا آپ چاہتے ہىں۔ ٭ اىسے شخص سے مدد حاصل نہ كرىں جس كا كسى شخص كے ساتھ اتنا ہى تعلق ہو جتنا آپ كا بھى اس كے ساتھ ہے۔ شنىدہ بات كى تصدىق و تكذىب: ٭ كسى كى طرف سے پہنچنے والى بات كا اس وقت تك جواب نہ دىں جب تك ىقىن نہ ہو جائے كہ اس نے واقعى ىہ بات كہى ہے، وگرنہ جس نے جھوٹ بول كر ىہ بات آپ تك پہنچائى ہوگى وہ اسے سچ بنا كر آپ كے ہاں سے واپس جائے گا۔ قابل اعتماد شخص: ٭ مذہب پر عمل پىرا شخص پر اعتماد كرىں، خواہ وہ آپ كا ہم مذہب نہ بھى ہو۔ ٭ مذہب كو حقىر سمجھنے والے پر اعتماد نہ كرىں، خواہو وہ ہم مذہب ہونے كا اظہار كرے۔ ٭ جو شخص حرام چىزوں كو معمولى سمجھتا ہے اس پر كسى قابل نقصان چىز كے بارے مىں اعتماد نہ كرىں۔ ٭ مىں نے محسوس كىا كہ دولت مىں شراكت داروں كى نسبت ذہنى شراكت داروں كى تعدد زىادہ ہے۔ اسے مىں نے بہت دىر تك آزماىا۔ طوىل تجربہ كے بعد بھى نتىجہ ىہى برآمد ہوا۔ پھر مىں اس كى وجہ درىافت كرنے سے عاجز رہا۔ بالآخر مىں نے اندازہ لگاىا كہ ىہ چىز انسانى مزاج كا حصہ ہے۔
Flag Counter