Maktaba Wahhabi

63 - 154
((لَيَأْتِيَنَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَدْرِي الْقَاتِلُ فِي أَيِّشَيْءٍ قَتَلَ، وَلَا يَدْرِي الْمَقْتُولُ عَلَى أَيِّ شَيْءٍ قُتِلَ )) [1] ’’لوگوں پر اىك اىسا دور بھى آئے گا كہ نہ قاتل كو پتہ ہوگا اس نے كىوں قتل كىا اور نہ مقتول كو پتہ ہوگا اسے كىوں قتل كىا گىا۔‘‘ عفت و عصمت: ٭ ’ پاك دامنى‘‘ ىہ ہے كہ آپ اپنى نگاہ اور اپنے تمام اعضاء اىسے جسموں سے ہٹا كرركھىں جو آپ كے لىے حلال نہىں ہىں۔ اس كے علاوہ جو كچھ بھى ہے وہ ’’ زنا ‘‘ ہے۔ ٭ اللہ تعالىٰ كے حلال كردہ جسم كے قرىب نہ جانا، كمزورى اور درماندگى ہے۔ عدل و انصاف اور ظلم: ٭ ’’ عدل و انصاف ‘‘ ، ىہ ہے كہ آپ واجبات دىں بھى اور لىں بھى۔ ٭ ’’ ظلم ‘‘ ىہ ہے كہ آپ واجبات لے تو لىں لىكن دىنے كے لىے تىار نہ ہوں۔ ٭ كسى كا حق خوش ہو كر دىنا اور طاقت ہوتے ہوئے حق لىنے سے پہلو تہى كرنا عزت بھى ہے اور خوبى بھى۔ ٭ ہر سخاوت باعث عزت اور برترى ہے جب كہ ہر باعث عزت كام سخاوت اور برترى نہىں ہے، برترى اس چىز كا نام ہے كہ واجب شدہ چىز سے اضافى چىز دى جائے۔ ٭ پَل بھر كى كوتاہى سال بھر كى مشقت پر پانى پھىر دىتى ہے۔ ٭ ’’ تدبىرى معاملات ‘‘ مىں اىك شخص كى غلطى اىسے لوگوں كى ’’ درست رائے ‘‘ سے بہتر ہے۔ جن مىں ’’ اتفاق و تحاد ‘‘ نہ ہو۔ اىك آدمى غلطى كى تلافى كرلے گا اور
Flag Counter