Maktaba Wahhabi

69 - 154
كرنى چاہىے اور بجائے اس پر غصے ہونے كے مجھے اپنے اوپر غصے ہونا چاہىے۔ دوستوں كى خامى بىان كرنے والے كے ساتھ مصنف كا روىہ: جہاں تك مىرے دوستوں كا معاملہ ہے تو ىہ بات ہرگز نہىں ہوسكتى كہ ان سے متعلق برى بات سن كر مجھے دكھ نہ ہوتا ہو بلكہ مجھے اس كى بہت تكلىف ہوتى ہے لىكن اس دوران مىں اس سے زىادہ كچھ نہىں كرسكتا كہ بات كرنے والے كو اس حدتك ندامت زدہ كروں كہ وہ اپنى مذمت خود كرنے لگ جائے، معذرت كى راہ اختىار كرلے اور شرمندہ ہو۔ مىں اس كا طرىقہ ىہ اختىار كرتا ہوں كہ لوگوں كى عزت پر حملہ آور ہونے كى مذمت كرنے لگ جاتا ہوں اور ىہ كہنا شروع كر دىتا ہوں كہ آدمى كو لوگوں كى خامىاں تلاش كرنے كے بجائے اپنى اصلاح كرنى چاہىے، ساتھ ہى ساتھ اپنے دوست كى برترى بىان كرتا چلا جاتا ہوں، اسے خوبى چھوڑ كر خامى بىان كرنے كى راہ اختىار كرنے پر سرزنش كرتا ہوں اور اسے ىہ كہتا ہوں كہ ’’ وہ تو آپ كے بارے مىں اىسى بات كرنا پسند نہىں كرتا لہٰذا وہ آپ سے زىادہ معزز ہے‘‘ تم بھى اس كے لىے اىسى چىز پسند نہ كرو۔ اگر مىں اپنے دوست كى مخالفت مىں بات كرنے والے كو برا بھلاكہوں، اسے برانگىختہ كروں اور اس كے غصے كو بھڑكاؤں تو وہ اس كے متعلق اور بہت سى ناپسندىدہ باتىں كہنے لگے جائے گا۔ اىسے مىں، مىں اپنے دوست پر خود ظلم كر رہا ہوں گا، اسے سب وشتم كا نشانہ بنا رہا ہوں گا، اسے بھڑكا اور اىسى باتىں سنا رہا ہوں گا جو اس نے پہلے نہ سنى تھىں۔ اس سے بڑھ كر ىہ ہے كہ مىں اپنے اوپر بھى زىادتى كر رہاہوں گا كىونكہ مىں اپنے دوست كو اىسى ناپسندىدہ اور لچر گفتگو سنانے كا موجب بن رہا ہوں گا جسے وہ مىرى طرف سے پسند نہىں كرتا۔
Flag Counter