Maktaba Wahhabi

76 - 154
چاہتا ہے۔ ٭ ہر آنے والى صبح اپنے دوستوں كى طرف سے دھوكہ بازى اور بدسلوكى كا اىسے ہى اندىشہ محسوس كرے جىسے كھلے دشمن كى طرف سےمحسوس كرتا ہے۔ اس كے بعد اگر وہ محفوظ رہے تو اللہ تعالىٰ كا شكر ادا كرے، اگر كوئى دوسرى صورت حال ہوئى تو وہ اپنے آپ كو اسے برداشت كرنے كے لىے مستعد پائے گا اور ىہ پرىشانى اسے گھائل نہىں كرے گى۔ آپ بىتى: ٭ مىرا اىك دوست مجھ سے غربت و خوشحالى، تنگى و فراخى اور خوشى وغم ہر حال مىں مىرے ساتھ مخلصانہ محبت اور انتہائى صاف باطنى كا مظاہرہ كىا كرتا تھا۔ وہ بارہ سال كى مخلصانہ دوستى كے بعد انتہائى بُرى كىفىت اختىار كر گىا اور وہ بھى اىسى معمولى چىز پر كہ كسى بھى شخص كا اس سے متاثر ہونا مىرے وہم و گمان سے بالاتر ہے۔ اس كے بعد اس كے ساتھ مىرى كبھى نہ بن سكى۔ اس چىز نے سالہا سال مجھے پرپشانى مىں مبتلا ركھا۔ معاشرتى كامىابى كا راز: لوگوں كى طرف سے بدسلوكى اور دھوكہ بازى كا اندىشہ محسوس كرنے كے باوجود آپ بُرا روىہ اختىار نہ كرىں، وگرنہ آپ شرپسند اور دھوكہ باز لوگوں مىں شامل ہو جائىں گے، البتہ اىك اور انتہائى كٹھن اور مشكل راستہ ہے جسے اختىار كرنے والے كو تا زندگى ’’ كونج ‘‘ سے زىادہ سىدھا اور ’’ كوے ‘‘ سے زىادہ ہوشىار رہنے كى ضرورت ہے۔ ىہى راستہ دىن و دنىا كى كامىابى كا واحد ضامن ہے۔ اسے اختىار كرنے والا شخص پاك باطن اور مكرو فرىب سے بالاتر ہو جاتا ہے۔ اور باكردار لوگوں كے دل جىت لىتا ہے۔ اس كے علاوہ نىك لوگوں كى خوبىوں اور برتر لوگوں كے اخلاق سے مزىن بھى ہو جاتا ہے۔
Flag Counter