Maktaba Wahhabi

77 - 154
مزىد برآں وہ چالاك لوگوں سے تحفظ ، بُرے اور بدباطن لوگوں سے چھٹكارا بھى حاصل كرلىتا ہے اور وہ راستہ ىہ ہے كہ: جس شخص كو بھى آپ پر اعتماد ہو آپ اس كا ’’ راز‘‘ چھپا كر ركھىں، اپنا راز بھى حتى المقدور اپنے دوستوں اور دىگر لوگوں كے سامنے بىان نہ كرىں۔ جو لوگ آپ كو ’’ امىن‘‘ سمجھىں ان سب سے وفادارى كرىں جس كام مىں آپ كو اندىشہ ہو اس كے بارہ مىں انتہائى مجبورى كے بغىر كسى كو ’’ امىن ‘‘ نہ سمجھىں۔ مجبورى كے عالم مىں بھى ’’ راز چھپانے ‘‘ كى راہ تلاش كرىں اور مشقت برداشت كرىں اور اللہ تعالىٰ پر اعتماد كرىں۔ دولت اور منصب كا استعمال: ٭ ہر اىسا ضرورت مند شخص جسے آپ فائدہ پہنچا سكتے ہوں، خواہ وہ آپ كے سامنے خواہش كا اظہار نہ بھى كرے، اسى طرح سائل اور غىر سائل ہر اىك كو ضرورت سے زائد دولت اور اپنے منصب كے ذرىعے بے درىغ فائدہ پہنچائىں، اس سلسلہ مىں آپ كے دل مىں بارى تعالىٰ كے علاوہ كسى سے بھى معاوضے كا خىال تك نہ آئے۔ درسِ عبرت: ٭ حسن سلوك كى بنىاد اس چىز پر ركھىں كہ آپ كا ’’ احسان مند‘‘ ہى سب سے پہلے آپ كے لىے باعث ضرر اور اوّلىں مخالف ہوگا كىونكہ خباثت زدہ لوگ شدىد حسد كى بنا پر كسى بھى محسن كو اپنے سے بہتر حالت مىں دىكھتے ہىں تو اسے ناپسند كرنے لگتے ہىں۔ ٭ ہر انسان كے ساتھ حسن سلوك سے پىش آئىں، اگر كسى وجہ سے حسن سلوك كا كوئى
Flag Counter