Maktaba Wahhabi

80 - 154
٭ مىرى مراد اچھے دنوں مىں بننے والے دوست واحباب سے نہىں ہے، وہ تو چور، بد باطن اور اىسے لوگ ہوتے ہىں جنھىں نہ ہوتے ہوئے بھى دوست سمجھ لىا جاتا ہے، اس كى دلىل ىہ ہے كہ جب دنىا رخ موڑ لىتى ہے تو كنارہ كش ہو جاتے ہىں۔ ٭ نہ ہى مىرى مراد لالچ اور طمع كى خاطر بننے والے دوستوں سے ہے، مے نوشى كے رفقاء بُرے كاموں اور جرائم كے لىے اكٹھے رہنے والے، لوگوں كى عزت لوٹنے كے لىے اىك دوسرے سے مانوس ہونے والے، بے فائدہ اور فضول كاموں كے لىے جمع ہونے والوں سے بھى مىرى مراد نہىں ہے، اىسے لوگ دوست نہىں ہوتے ىہ تو اىك دوسرے كو نقصان بھى پہنچاتے ہىں اور جن خسىس حركتوں كى خاطر اكٹھے ہوتے ہىں ان كے خاتمے كے ساتھ ہى اىك دوسرے سے منہ موڑ لىتے ہىں۔ مىرى مراد كسى ظاہرى مقصد سے ہٹ كر محض اللہ كى رضا كى خاطر بننے والے ان ’’اخوانِ صفا‘‘ سے ہے جو ىا تو اچھى خوبىوں مىں اىك دوسرے كى مدد كے لىے ىا محض رضائے الٰہى كى خاطر دوستى اختىار كرتے ہىں۔ دوست واحباب كا دائرہ وسىع ہونے كے نقصانات: اگر آپ اچھے دوستوں كا دائرہ وسىع ہونے كى خامىاں سامنے ركھىں تو ىہ بے شمار ہىں: ٭ انہىں خوش ركھنا انتہائى مشكل ہے۔ ٭ ان كے ساتھ ’’ شراكت دارى‘‘ مىں خسارہ ہوتا ہے۔ ٭ اگر آپ پرىشانى كے وقت انہىں چھوڑ دىتے ہىں تو آپ قابل ملامت اور لائق مذمت ہوں گے اور اگر ان سے وفادارى كرتے ہىں تو آپ كو بسا اوقات تباہ كن حد تك نقصان اٹھانا پڑے گا، كىونكہ دوستى ركھنے والا اىك اچھا شخص اس سے كم پر
Flag Counter