Maktaba Wahhabi

87 - 154
’’ اس قسم كى چىزوں سے بچ كر رہو۔‘‘ اگر وہ شخص نصىحت قبول كر لے تو اس نے اپنا مقصد پالىا وگرنہ آپ خاموش ہو جائىں اور اس سے اس موضوع پر دوبارہ بات نہ كرىں لىكن اس كے ساتھ دوستى برقرار ركھىں، كىونكہ اس كى طرف سے تصدىق نہ ہونے كا ىہ تقاضا نہىں كہ آپ اس سے قطع تعلق ہو جائىں۔ گھرىلو بداخلاقى كى اصلاح كىسے؟ اگر آپ حقىقت حال سے آگاہ ہونے كے بعد اپنے دوست كے سامنے اس كى گھرىلو بداخلاقى بىان كرسكتے ہوں تو اسے بتانا ضرورى ہے۔ اسے دوٹوك الفاظ مىں بتا دىں، اگر وہ اپنى حالت تبدىل نہ كرے تو اس سے كنارہ كش ہو جائىں كىونكہ وہ گھٹىا شخص ہے اچھائى اور پاك باطنى سے عارى ہے۔ عورت اگر كسى كے گھر مىں چپكے سے جاتى ہو تو اس كى بھى ىہى حىثىت ہے، ان دو باتوں سے بڑھ كر كوئى دلىل تلاش كرنا كم عقلى ہے، اىسى عورت سے كنارہ كش ہونا اور جدا ہو جانا بہر كىف بہتر ہے، اىسى عورت كو اپنے پاس ركھنے والاشخص ’’ ديُّوث ‘‘ ہے۔ مدح و ستائش كے لحاظ سے لوگوں كى مختلف اقسام : مدح و ستائش كے لحاظ سے لوگوں كى سات قسمىں ہىں: 1۔ كچھ لوگ منہ پر تعرىف كرتے ہىں اور عدم موجودگى مىں تنقىد كرتے ہىں، ىہ زبان دراز منافقوں كا طرىقہ ہے، علاوہ ازىں ىہ عادت لوگوں مىں عام اور بكثرت موجود ہے۔ 2۔ كچھ لوگ موجودگى اور عدم موجودگى دونوں صورتوں مىں نكتہ چىنى كرتے ہىں۔ ىہ بے حىا اور زبان دراز لوگوں كى عادت ہے۔
Flag Counter