Maktaba Wahhabi

89 - 154
﴿فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَيِّنًا ﴾(طٰہٰ: 44) ’’ ( اے موسىٰ و ہارون) تم دونوں اس (فرعون) سے نرم لہجے مىں بات كرنا۔‘‘ رسول اللہ صلى اللہ علىہ وسلم نے فرماىا: (( لَا تُنَفِّرُوْا)) [1] ’’ تم كسى كو متنفر نہ كرو۔‘‘ اگر آپ قبول كرنے كى شرط لگا كر نصىحت كرتے ہىں تو آپ زىادتى كر رہے ہىں كىونكہ ہوسكتا ہے كہ آپ نصىحت كرنے مىں غلطى پر ہوں، اىسے مىں آپ غلط بات ماننے اور صحىح بات چھوڑ نے كا مطالبہ كر رہے ہوں گے۔ كوئى بھى كام فائدے سے خالى نہىں ہوتا: ہر چىز كا كوئى نہ كوئى فائدہ ضرور ہوتاہے، مىں نے بے وقوفوں كى سخت تنقىد سے بہت فائدہ اٹھاىا، اس سے مىرا ضمىر روشن ہوا، مىرا دل غصے سے بھڑك اٹھا، مىرى سوچ و بچار مىں جوش پىدا ہوا اور مىرى رفتارِ عمل تىز ہوگئى، ىہ چىز مىرے لىے بىش بہا تصنىفات مرتب كرنے كا باعث بنى۔ اگر وہ مجھے سكون سے حركت مىں نہ لاتے اور مىرى خوابىدہ صلاحىتوں كو نہ سلگاتے تو مىں ان تصنىفات كے لىے تىار نہ ہوتا۔ سرالى رشتہ قائم كرنے كا اصول: كسى بھى دوست سے سسرالى رشتہ قائم كرو نہ ہى تاجرانہ تعلق، كىونكہ ىہ دونوں كام تعلقات كے ختم ہونے كا سبب بنتے ہىں، اگر جاہل ىہ سمجھىں كہ اس سے تعلقات پختہ ہوتے ہىں تو ىہ بات غلط ہے۔ كىونكہ ىہ دونوں معاہدے طرفىن كو اپنے اپنے حقوق كا مطالبہ كرنے پر آمادہ كرتے ہىں، دوسروں كے لىے جذبہ و اىثار ركھنے والوں كى تعداد
Flag Counter