Maktaba Wahhabi

93 - 154
محبّت محبت كى تمام اصناف اىك ہى نوع سے تعلق ركھتى ہىں۔ محبت كسے كہتے ہىں؟ محبوب كو چاہنا، اس كى نفرت سے بچنا اور اس سے محبت كے عوض محبت حاصل كرنے كى خواہش ركھنا، محبت كہلاتاہے۔ لوگوں كے ذہنوں مىں اس كى اصناف اس لىے مختلف ہىں كہ اس سے ان كے اغراض و مقاصد مختلف ہوتے ہىں اور ان كے اغراض و مقاصد كا اختلاف ان كے وابستہ لالچ اور امىد مىں كمى بىشى كى بنىاد پر ہے۔ محبت كى قسمىں محبت كى مختلف قسمىں ہىں: ٭ اللہ كى رضا كے لىے محبت كرنا۔ ٭ كچھ مقاصد مىں ىكسانىت كى بنا پر محبت كرنا۔ ٭ باپ، بىٹے، دوست،بىوى، محسن، مركزِ اُمىد اور معشوق كى محبت۔ ٭ ان سب كى نوع اىك ہى ہے البتہ اصناف مختلف ہىں اور وہ بھى محبوب سے حاصل ہونے والے مقصد كے مختلف ہونے كى بنا پر ہىں۔ ٭ كئى باپ بىٹے كى وفات كے غم مىں فوت ہوگئے۔ اسى طرح كئى عاشق اپنے معشوق كےغم مىں جان سے ہاتھ دھو بىٹھے، كئى خدا رسىدہ اللہ تعالىٰ سے محبت اور اس سے خوف كے باعث آہ بھر كر اپنى جان جانِ آفرىں كے سپرد كر گئے۔
Flag Counter