Maktaba Wahhabi

94 - 154
٭ كچھ لوگوں كو اپنے حكمران اور دوست كى خاطر بالكل اسى طرح غىرت آتى ہے، جىسے شوہر كو بىوى اور عاشق كو معشوق كے بارہ مىں۔ محبت كرنے والوں كے مقاصد: ٭ محبت كے پىچھے كم از كم ىہ عنصر كار فرما ہوتا ہے كہ جس سے محبت ہے آپ اس سے لطف اندوز ہوں، اس كى نظروں مىں آپ كا اىك مقام ہو اور آپ كو اس كا قرب حاصل ہو، اللہ تبارك وتعالىٰ سے محبت كرنے والوں كى ىہى غرض و غاىت ہے۔ ٭ محبت كے مقاصد مىں محبوب كا ہم نشىن ہونا، اس سے محو گفتگو ہونا اور اس كاغم خوار ہونا بھى شامل ہے، حكمران، دوست اور خونى رشتہ داروں سے محبت اسى وجہ سے ہوتى ہے۔ ٭ محبّ كا محبوب سے انتہائى مقصد ىہ ہوتا ہے كہ خواہش كے وقت ان كے اعضاء اىك دوسرے سے گھل مل جائىں، محبوب كے جسم كو ہاتھ لگانا اور بوسہ دىنا بھى اسى زمرہ مىں آتا ہے۔ ٭ ان مىں سے كچھ چىزىں اولاد سے محبت كے دوران والد كے پىش نظر بھى ہوتى ہىں، اس لىے كہ وہ انہىں بوسہ دىنے اور گلے لگانے كى حد تك پہنچ جاتا ہے۔ محبت كى مذكورہ اقسام محبوب سے وابستہ لالچ اور امىد كے مطابق ہوتى ہے، جب كسى عارضے كے باعث كسى چىز سے امىد ختم ہو جائے تو دل كامىلان دوسرى اىسى چىز كى طرف ہو جاتاہے جس سے امىد وابستہ ہو۔ دىدارِ بارى تعالىٰ كے خواہش مند: اللہ تبارك و تعالىٰ كے دىدار كا عقىدہ ركھنے والے اس كے حصول پر اس قدر فرىفتہ ہوتے ہىں كہ وہ اس سے كم درجہ پر قناعت كے لىے تىار نہىں ہوتے، اس كى بڑى وجہ ىہ ہے كہ انہىں اس كى امىد ہوتى ہے، جب كہ اس كا انكار كرنے والوں كو اس كى تمنا و آروزو
Flag Counter