Maktaba Wahhabi

66 - 247
[’’کوئی معبود نہیں، مگر اللہ تعالیٰ۔‘‘] وہ اُٹھ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے: ’’ أَجَعَلَ الْآلِہَۃَ إِلٰہًا وَّاحِدًا؟ ‘‘ [کیا اس (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ) نے سب معبودوں کا ایک معبود بنا دیا ہے؟ ‘‘] انہوں (یعنی ابن عباس رضی اللہ عنہما ) نے بیان کیا: ’’ وَنَزَلَتْ {صٓ وَالْقُرْآنِ ذِی الذِّکْرِ} إِلٰی قَوْلِہٖ: {إِنَّ ہٰذَا لَشَیْئٌ عُجَابٌ} [1] ’’ اور (یہ آیات) نازل ہوئیں (صٓ نصیحت والے قرآن کی قسم!) ارشادِ باری تعالیٰ تک: (بلاشبہ یہ تو یقینا بہت ہی عجیب بات ہے)۔ تاریخِ عالَم کی شہادت: حضراتِ صحابہ اور سلف صالحین نے عقیدۂ توحید کو دل و جان سے قبول کیا۔ اس کا اقرار و اعلان کیا۔ اسے اپنی زندگی میں جاری و ساری کیا۔ اس کی تبلیغ و اشاعت کی
Flag Counter