Maktaba Wahhabi

103 - 411
قانونی جواب: آج قانونی حکومت ہمارے سامنے ہے، کسی مصنف کی تصنیف میں مختلف مقامات میں چند الفاظ دل آزار ہیں۔ مگر اس طرح کہ کہیں ایک۔کہیںدو۔ کوئی شخص اُن سب کو یکجا کرکے شائع کرے تو دل آزاری اس کے ذمہ عائد ہوگی، اُس مصنف کے ذمہ نہیں۔ کیوں؟ اس لیے کہ متفرق اور متفق کا حکم الگ الگ ہے۔ پس پادری صاحب کی کوشش باوجود سعی بلیغ ہونے کے ہمارے بر خلاف نہیں۔ مزید شکریہ: پادری صاحب نے سورہ فاتحہ پر اظہار رائے ان لفظوں میں کیا ہے: سورۂ فاتحہ کی شان: ’’سورہ فاتحہ اپنے حقیقی مفہوم کے اعتبار سے نہایت شاندار سورۃ ہے۔ اس کے ہر جملہ سے خدا کی خدائی، اُس کی عظمت اور بر تری، اُس کے رحم اورفضل کی عالم گستری، اُس کے بندوں کی طرف سے عجز و نیاز مندی، اطاعت و فرمانبرداری اور حقیقی دعا و التجا ظاہر ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ویری صاحب نے اپنی انگریزی تفسیر القرآن میں کیا ہی خوب لکھا ہے کہ ’’سورہ فاتحہ کی اُ س کے حقیقی مقصد کے لحاظ سے کوئی مسیحی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا ہے۔ یہ اول سے آخر تک ایک مخلصانہ دعا ہے جس کو مسیحیانہ طور پر ادا کیا گیا ہے۔ ہر ایک شخص اس کے جواب میں آمین کہہ سکتا ہے۔ ‘‘ میںکہتا ہوں کہ صرف آمین نہیں بلکہ اس کوورد کر سکتا ہے اور پڑھ سکتا ہے ۔ کیونکہ یہ بائبل مقدس کے وہ جواہر ریزے ہیں جن کو ایک نئے طرز اور نئے اسلوب کے ساتھ ایک ہی سلک میں پرو دیا گیا ہے۔‘‘ (ص:21)
Flag Counter