Maktaba Wahhabi

114 - 411
نوٹ: ہم نے یہ ارادہ کیا ہے کہ ایک ایک رکوع کا ترجمہ مع ضروری تفسیر کے لکھ کر پادری صاحب کی طرف توجہ کیا کریں۔ چنانچہ سورہ بقرہ کا پہلا رکوع یہ ہے۔ پہلا رکوع: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم الٓمّٓ ذٰلِکَ الْکِتٰبُ لَا رَیْبَ فِیْہِ ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ وَ یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَ مِمَّا رَزَقْنٰھُمْ یُنْفِقُوْنَ وَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ وَ مَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِکَ وَ بِالْاٰخِرَۃِ ھُمْ یُوْقِنُوْنَ اُولٰٓئِکَ عَلٰی ھُدًی مِّنْ رَّبِْ وَ اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا سَوَآئٌ عَلَیْھِمْ ئَاَنْذَرْتَھُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِرْھُمْ لاَ یُؤْمِنُوْنَ خَتَمَ اللّٰہُ عَلٰی قُلُوْبِھِمْ وَ عَلٰی سَمْعِھِمْ وَ عَلیٰٓ اَبْصَارِھِمْ غِشَاوَۃٌ وَّ لَھُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ} [البقرۃ: 1 تا 7] ’’شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔ میں ہوں اللہ بڑا جاننے والا۔ اپنے علم کی شہادت پر بتاتا ہوں کہ اس کتاب قرآن مجید میں اصلی معنی سے کوئی شک و شبہ وارد نہیں ہوسکتا ۔ یہ تو پرہیزگار لوگوں کے لئے ہدایت نامہ ہے یعنی ان لوگوں کے لئے جو بن دیکھے خدا پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز باقاعدہ ادا کرتے ہیں اور جو کچھ بھی ہم نے ان کو دیا ہے مال ، علم، عزت وغیرہ اُس میں سے نیک راہ میں خرچ کرتے ہیں، یعنی مال محتاجوں کو دیتے ہیں۔ اسی طرح علم سے ، عزت سے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ کیونکہ ایسا کرنے کا ان کو اس کتاب میں حکم ہے اور اُن لوگوں کے لئے بھی ہدایت ہے جو اُس کتاب پر ایمان رکھتے ہیں جو اے نبی تیری طرف اُتری اور تجھ سے پہلے اتریں۔
Flag Counter