Maktaba Wahhabi

183 - 411
’’قرآن شریف میں یہ پانچوں عیب کثرت کے ساتھ موجود ہیں جن کا حوالہ ہم آداب لغت عربیہ کے تحت میں دیتے آئے ہیں۔یہاں پر صرف ایک ایک مثال پر ہی اکتفا کریں گے۔ 1ضعف تالیف کی مثال {قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ} [الاخلاص: 1] اس جملہ میں اضمار قبل الذکر ہے، یعنی ’’ھو ‘‘ کو جو ضمیر ہے اللہ پر، جو اس کا مرجع ہے، مقدم کیا ہے۔‘‘ برہان: پادری صاحب کی محنت کی ہم داد دیتے ہیں مگر چونکہ آپ کی محنت مخالفانہ ہے مخلصانہ نہیں، اس لئے شیخ سعدی مرحوم کا قول جلوی نما ہوجاتا ہے ’’گل است سعدی و درچشم دشمناں خارست‘‘[1] پادری صاحب! ہم آپ کی محنت اور لیاقت کی داد دیتے ہیں، لیکن سوتیلی ماں کی طرح۔ آپ کی شکایت بھی ہے کہ آپ اپنے علم کو قرآن کے بگاڑنے میں خرچ کرتے ہیں اور دل میں جانتے ہیں کہ کون دیکھتا ہے؟ دیکھیے اس سوال کا جواب اگر آپ حاصل کرنا چاہتے تو کچھ مشکل نہ تھا۔ علم نحو کی درسی کتابیں پانچ ہیں۔ 1نحو میر۔ 2شرح مائۃ عامل۔ 3ہدایۃ النحو۔ 5کافیہ۔ 5شرح ملا جامی۔ ان کے سوا مطولات برائے مطالعہ ہیں۔ میں ان میں سے کسی اونچی کتاب دیکھنے کی آپ کو تکلیف نہیں دیتا، بلکہ محض ہدایۃ النحو کی بابت تکلیف رساں ہوں۔ اس میں ضمیر شان کی بحث دیکھیے۔ مصنف نے لکھا ہے: ’’اعلم أن لھم ضمیرا یقع قبل جملۃ تفسرہ ویسمیٰ ضمیر الشأن، نحو قل ھو اللّٰه أحد‘‘ (ص: 46)
Flag Counter