Maktaba Wahhabi

193 - 411
برہان: بے شک بعض مفسروں نے احتمال پیدا کیا ہے کہ {مِنْ مِّثْلِہٖ} میں ضمیر مجرور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس آیت سے پہلی آیات کو زیر نظر رکھا جائے تو یہ احتمال پید انہیں ہوسکتا۔ ہم ان آیات کو ترتیب نزول سے یہاں لکھتے ہیں: ٭{ قُلْ لَّئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ عَلٰٓی اَنْ یَّاْتُوْا بِمِثْلِ ھٰذَا الْقُرْاٰنِ لَا یَاْتُوْنَ بِمِثْلِہٖ وَ لَوْ کَانَ بَعْضُھُمْ لِبَعْضٍ ظَھِیْرًا} [الإسرائ: 88] ذیل کی آیت میں مثل کو قرآن کی طرف صاف الفاظ میں مضاف کرکے دس آیات مثل قرآن طلب کی ہیں: ٭{ اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰہُ قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِہٖ مُفْتَرَیٰتٍ وَّ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰہِ اِنْ کُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ} [ھود: 13] ٭{ اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰہُ قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّثْلِہٖ} [یونس: 38] ٭{وَ اِنْ کُنْتُمْ فِیْ رَیْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلٰی عَبْدِنَا فَاْتُوْا بِسُوْرَۃٍ مِّنْ مِّثْلِہٖ} [البقرۃ: 23] پہلی اور دوسری تحدی میں مثل کو قرآن کی طرف اضافت کیا۔ تیسری میں بھی، جو در اصل آخری تحدی ہے، مثل کو قرآن کی طرف مضاف کیا۔ چوتھی تحدی تیسری کی تشریح میں آئی ہے اس میں مثل پر حرف {مِنْ} بڑھایا گیا ہے۔ جو فی نفسہ گو ذواحتمالین ہے مگر پہلی شہادتوں کے ساتھ اس کا دوسرا احتمال جاتا رہا۔ اس لیے آیت بذاتہا اور بقراء تھا اپنے مفہوم میں بالکل صاف ہے۔
Flag Counter