Maktaba Wahhabi

195 - 411
پادری صاحب کی کمال ہو شیاری: یہ تو ہم پہلے بتا آئے ہیں کہ پادری صاحب علمائِ اسلام کی فراخ حوصلگی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کیسے؟ اس طرح کہ علماء اسلام نے اپنی تصانیف میں ملحدین کے اعتراضات نقل کر کے جواب دیے ہیں۔ پادری صاحب وہ اعتراضات تو نقل کر دیتے ہیں مگر جواب نقل نہیں کرتے۔ ہاں ہمارے ٹوکنے پر اب سرخروئی کا ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے۔ علم کلام کی کتاب ’’شرح مواقف‘‘ سے ملحدین کے چند اعتراض نقل کیے ہیں۔ چونکہ ہم نے ایک دو مرتبہ اس پر ٹوکا ہے کہ آپ جہاں سے اعتراض نقل کرتے ہیں وہاں ہی ان کے جواب بھی ہوتے ہیں، وہ کیوں اپنے ناظرین تک نہیں پہنچاتے؟ شاید اس ٹوکنے کا یہ اثر ہوا کہ ’’شرح مواقف‘‘ کے اعتراجات نقل کر کے آپ نے بمشکل اتنا لکھا ہے: ’’شرح مواقف‘‘ میں ان سوالات کے جوابات بھی مذکور ہیں لیکن وہ اس قدر کمزور ہیں کہ ان کے نقل کرنے سے بجز اس کے کہ کتاب کا حجم بڑھ جائے اور کچھ فائدہ نہ ہوگا۔ تاہم میں اپنی تفسیر پڑھنے والوں سے سفارش کرتا ہوں کہ وہ اصل کتاب میں ان سوالوں کے جوابوں کو بھی ضرور پڑھیں۔‘‘ (ص:72) برہان: ہم پادری صاحب کے بے حد مشکور ہیں کہ انھوں نے اپنے اُردو خوان ناظرین کو عربی کی مشکل کتاب (شرح مواقف) پڑھنے کا مشورہ دیا ۔ مرحبا ایں کار از تو آید مرداں چنیں کنند[1] لیکن پادری صاحب کیا آپ از راہ انصاف بتا سکتے ہیں کہ آپ کی تفسیر کے
Flag Counter