Maktaba Wahhabi

207 - 411
پادری صاحب مرزا صاحب قادیانی کی گود میں: ہم حیران تھے کہ پادری صاحب نے ایسا اعتراض کر کے قادیانیوں کے خیال کی تائید کیوں کی جنھوں نے شائع کیا تھا کہ پادری سلطان محمد خان کو عربی میں لیاقت نہیں؟ دیکھتے دیکھتے معلوم ہوا کہ ایسا کرنے میں مرزا صاحب قادیانی ان کو محرک ہوئے ہیں۔ ناظرین حیران ہو کر کہیں گے ایں چہ؟ اس لیے ہم اصل حقیقت بتاتے ہیں۔ پادری صاحب نے مرزا صاحب کو بطور گواہ پیش کیا ہے مگر پیش کرنے سے پہلے ان کی عزت اور قدر بھی ظاہر کردی ہے جو شاید ہم نہ کرتے۔ چنانچہ پادری صاحب کے الفاظ یہ ہیں: ’’اگرچہ مسلمانوں کے نزدیک مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی قدر و قیمت دمڑی کے برابر بھی نہیں۔ لیکن خود ان کے مریدوں کے نزدیک مرزا صاحب کی منزلت آنحضرت سے بوجوہ چند بڑھ کر ہے۔ اس لیے قرآن کی فصاحت و بلاغت کے متعلق ان کے قول کا نقل کرنا فائدہ سے خالی نہ ہوگا۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں: یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض جگہ خدائے تعالیٰ انسانی محاورات کا پابند نہیں ہوتا۔ یا کسی اور زمانہ کے متروکہ محاورات کو اختیار کرتا ہے، اور یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ بعض جگہ انسانی گرامر یعنی صرف ونحو کے ماتحت نہیں چلتا۔ اس کی نظیریں قرآن میں بہت پائی جاتی ہیں مثلا یہ آیت {اِنْ ھٰذٰنِ لَسٰحِرٰنِ} انسانی نحو کی رو سے ’’إن ھٰذین‘‘ چاہیے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی، ص: 304 کا حاشیہ، سلطان التفاسیر، ص: 74) اصل حقیقت: مرزا صاحب کو ایک دفعہ انگریزی میں الہام ہوا جو شاید حسب محاورہ نہ تھا ۔
Flag Counter