Maktaba Wahhabi

221 - 411
برہان: بنائے تحدی تو ہم بتاآئے ہیں کہ بلاغتِ قرآن ہے مگر پادری صاحب کے اس قول سے بھی ہم خوش ہیں۔ اس لیے پادری صاحب سے دو تین ہدایتوں کا پتہ پوچھتے ہیں کہ بائبل میں بتائیں۔ ٭{ لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ثَالِثُ ثَلٰثَۃٍ} [المائدۃ: 73] ’’کافر ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں اللہ تین میں سے ایک ہے۔‘‘ ٭{ لَقَدْ کَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْٓا اِنَّ اللّٰہَ ھُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ} [المائدۃ: 72] ’’کافر ہیں جو کہتے ہیں اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے۔‘‘ ٭ { لَّا تَجْزِیْ نَفْسٌ عَنْ نَّفْسٍ شَیْئًا} [البقرۃ: 48] ’’کوئی نفس کسی نفس کو (بطور کفارہ) کام نہ آئے گا۔‘‘ میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ آپ بائبل میں تلاش کریں گے تو کامیابی کی صورت میں ظاہر نہ کرسکیں گے۔ خدا کرے میری یہ پیشگوئی غلط ثابت ہو۔ یعنی آپ کھلم کھلا اعلان فرمائیں: { قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ} [الأخلاص: 1 تا 4] یعنی تثلیث خلاف بائبل ہے۔ الوہیتِ مسیح خلاف بائبل ہے۔ ابنیتِ مسیح خلاف بائبل ہے۔کفارہ مسیح خلاف بائبل ہے ۔ قرآن مجید کی یہ تینوں ہدایتیں بائبل کی فلاں فلاں جگہ سے ماخوذ ہیں۔ اس روز ہم آپ کو یہ شعر نذر کریں گے شکر للہ کہ میان من و تو صلح فتاد حوریاں رقص کناں سجدۂ شکرانہ زدند[1]
Flag Counter