Maktaba Wahhabi

244 - 411
ملک۔ 4فردوس۔ 5ابراہیم کی گود۔ 6پرانے عہد نامے میں جنت۔ 7اور عدن بھی موجود ہیں۔ لیکن ان کا اطلاق دنیاوی باغوں پر ہوا ہے۔ اس بات کے سمجھنے کے لیے کہ صحف مطہرہ اور بالتفصیل انجیل میں جنت کا مفہوم یا اس کی ماہیت کیا ہے؟ آیات ذیل سے اچھی طرح سمجھ میں آتی ہے۔ 1جو چیزیں نہ آنکھوں نے دیکھیں، نہ کانوں نے سنیں، نہ آدمی کے دل میں آئیں، وہ سب خدا نے اپنے محبت رکھنے والوں کے لیے تیار کردیں۔ (1۔ کرنتھیون 2:9) 2کیونکہ جب لوگ مُردوں میں سے جی اُٹھیں گے تو اُن میں بیاہ شادی نہ ہوگی بلکہ آسمان پر فرشتوں کی مانند ہوں گے۔ (مرقس 12:25) ‘‘ (ص:111، 112) اضافہ: اس کے ساتھ ہی آپ نے مکاشفات (21: 1۔4) اور مکاشفات (22:1۔5) اور مکاشفات (7: 13- 17) نقل کی ہیں۔ ہم پادری صاحب کے حوالجات میں اپنی طرف سے اضافہ کرتے ہیں۔ مسیح کے پاس منکرین قیامت نے آکر سوال کیے جن کے سوال و جواب کا ذکر یوں ہے: ’’اسی دن صدوقی جو قیامت کے منکر ہیں اس کے پاس آئے اور اس سے سوال کیا کہ اے استاد موسیٰ نے کہا جب کوئی بے اولاد مرجائے تو اُس کا بھائی اس کی جورو کو بیاہ لے تاکہ اپنے بھائی کے لیے نسل جاری کرے۔ سو ہمارے درمیان سات بھائی تھے۔ پہلا بیاہ کر کے مر گیا اور اس سبب کہ اُس کی اولاد نہ تھی اپنی جورو اپنے بھائی کے واسطے چھوڑ گیا۔ یونہی دوسرا اور تیسرا بھی ساتویں تک۔ سب کے بعد وہ عورت بھی مر گئی۔ پس وہ قیامت میں ان ساتوں میں سے کس کی جو رو ہوگی۔ کیونکہ سبھوں
Flag Counter