Maktaba Wahhabi

258 - 411
مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰھِدِیْنَ} [المائدۃ: 83] ’’جب یہ (کتاب والے) لوگ سنتے ہیں وہ کلام جو رسول پر اُترا ہے تو ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ سچ کو معلوم کر چکے ہیں۔ کہتے ہیں اے خدا ہم اس پر ایمان لائے پس تو ہم کو سچی شہادت دینے والوں میں لکھ لیجیو۔‘‘ یہ ہیں وہ پہلے انسان جن سے پوچھنے کا ذکر ہے، نہ وہ جن کے حق میں ارشاد ہے: { وَ لَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَھُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ} [البقرۃ: 120] ’’یہود و نصاریٰ تم سے ہر گز راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے دین کے پیرو نہ ہو جائو گے۔‘‘ پادری صاحب! ہر نکتہ مکانے دارد نہ ہر زن زن است ونہ ہر مرد مرد خدا پنج انگشت یکساں نہ کرد[1] گناہِ آدم: پادری صاحب نے اس ذیل میں حضرت آدم کے گناہ پر بحث کی ہے، گناہ سے تو انکار کسی کو نہ ہوگا قرآن مجید میں صاف مذکور ہے: { وَ عَصٰٓی اٰدَمُ رَبَّہٗ فَغَوٰی} [طٰہٰ: 121] ’’ آدم نے اپنے رب کی نافرمانی کی وہ بہک گیا۔‘‘
Flag Counter