Maktaba Wahhabi

296 - 411
رکوع ہفتم: { وَ اِذِ اسْتَسْقٰی مُوْسٰی لِقَوْمِہٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِّعَصَاکَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ مِنْہُ اثْنَتَا عَشْرَۃَ عَیْنًا قَدْ عَلِمَ کُلُّ اُنَاسٍ مَّشْرَبَھُمْ کُلُوْا وَ اشْرَبُوْا مِنْ رِّزْقِ اللّٰہِ وَ لَا تَعْثَوْا فِی الْاَرْضِ مُفْسِدِیْنَ وَ اِذْ قُلْتُمْ یٰمُوْسٰی لَنْ نَّصْبِرَ عَلٰی طَعَامٍ وَّاحِدٍ فَادْعُ لَنَا رَبَّکَ یُخْرِجْ لَنَا مِمَّا تُنْبِتُ الْاَرْضُ مِنْم بَقْلِھَا وَ قِثَّآئِھَا وَ فُوْمِھَا وَ عَدَسِھَا وَ بَصَلِھَا قَالَ اَتَسْتَبْدِلُونَ الَّذِیْ ھُوَ اَدْنٰی بِالَّذِیْ ھُوَ خَیْرٌ اِھْبِطُوْا مِصْرًا فَاِنَّ لَکُمْ مَّا سَاَلْتُمْ وَ ضُرِبَتْ عَلَیْھِمُ الذِّلَّۃُ وَ الْمَسْکَنَۃُ وَ بَآئُ وْ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ ذٰلِکَ بِاَنَّھُمْ کَانُوْا یَکْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ یَقْتُلُوْنَ النَّبِیّٖنَ بِغَیْرِ الْحَقِّ ذٰلِکَ بِمَا عَصَوْا وَّ کَانُوْا یَعْتَدُوْنَ} [البقرۃ: 60، 61] ترجمہ:یاد کرو جب موسیٰ علیہ السلام نے بوجہ تشنگی اپنی قوم کے لئے جنگل میں (ہم خدا سے) پانی مانگا۔ تو ہم (خدا) نے اسے حکم دیا کہ اپنے عصا کے ساتھ پتھرکو مارپس اس کے ایسا کرنے سے اس پتھر میں سے بارہ چشمے جاری ہوگئے چونکہ بنی اسرائیل بارہ خاندان تھے بس ان میں سے ہر ایک گروہ نے اور گروہ میں سے ہر ایک فرد انسان نے اپنا اپنا گھاٹ جان لیا۔ یعنی یہ سمجھ گئے کہ ہر ایک قبیلے کے لئے ایک ایک چشمہ ہے ہم نے ان کو اجاز ت دی کہ اللہ کا رزق کھائو اورپیو اور فراخ رزق کی مستی میں آکر زمین پر فساد نہ پھیلائو۔ تم نے اس حکم کی تعمیل جو کی وہ تمہیں خوب یاد ہے خصوصاً وہ وقت بھی یاد ہوگا جب تم نے یعنی اس وقت کے تمہارے
Flag Counter