Maktaba Wahhabi

310 - 411
{الصّٰبِئِیْنَ} سے مراد ایسے لوگ ہیں جیسے آج کل ہمارے برہمو سماج اور ریشنلسٹ‘‘۔ (ص:516) مولوی صاحب موصوف کی پارٹی کا ایک ماہوار رسالہ (بلاغ) نکلتا ہے اس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ ہم (مولوی احمد الدین مع پارٹی) برہمو ہیں۔ (بلاغ بابت مارچ 1929؁ء ص: 18) ان تینوں فقروں کو منطقی طریق پر ہم رکھتے ہیں تو یہ صورت ہوتی ہے: 1۔ مولوی احمدالدین مع پارٹی کے برہمو ہیں۔ 2۔ برہمو صابی ہیں۔ 3۔ صابی الہامی ادیان سے خارج ہیں۔ نتیجہ: اگر گوئم زباں سوزد[1] معتدین فی السبت: پادری صاحب نے معتدین فی السبت پر چبھتی ہوئی رمز کی ہے۔ چنانچہ لکھا ہے: ’’اس واقعہ (بنی اسرائیل کا نافرمانی کرنے سے بندربن جانے) کا ذکر صحف مطہرہ میں نہیں ہے۔‘‘ (ص: 217) برہان: بے شک بائبل کے جو فقرات آپ نے نقل کیے ہیں ان میں وہ ذکر نہیں جو قرآن مجید میں ہے مگر آپ نے دوسرے مقامات میں تلاش کر لیا ہوتا۔ چنانچہ آپ خود لکھتے ہیں: ’’مسلمان مفسر کہتے ہیں یہ واقعہ حضرت موسیٰ کے زمانہ کا نہیں بلکہ حضرت داود کے زمانہ کا ہے۔‘‘ (ص:217)
Flag Counter