Maktaba Wahhabi

338 - 411
’’کیونکہ میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا، تو پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سرک کر وہاں چلا جااور وہ چلا جائے گا اورکوئی بات تمہارے لئے ناممکن نہ ہوگی۔‘‘ (انجیل متی مطبوعہ برٹش اینڈ فارن سوسائٹی لاہور 1904؁) اس کے بعد 1916؁ء میں امریکن پریس لودہانہ کی مطبوعہ بائبل میں بھی یہ فقرہ نہیں ہے۔ اس اقتباس میں فقرہ مذکور ہ زیر خط بالکل اڑا دیا گیا۔ لطف یہ ہے کہ وہ فقرہ انجیل متی مطبوعہ 1883؁ء کے 17 باب کا اکیسواں ہے، اور انجیل مطبوعہ 1904؁ اور بائبل مطبوعہ 1916ء ؁ میں فقرہ اکیسواں کا نمبر کتابت میں حذف کردیا، لیکن ذہن میں بحال رکھا۔ یعنی نمبر (20) کے بعد (22) لکھ دیا اور نمبر 21 بالکل ندارد، جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ یہاں سے کچھ اڑایا گیا ہے وہ نمبر (21) ہے۔ دوسری مثال: انجیل متی میں یوں مذکور ہے: ’’میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ آسمان پر ان کے فرشتے میرے باپ کا منہ جو آسمان پر ہے ہمیشہ دیکھتے ہیں کیونکہ ابن آدم آیا ہے کہ کھوئے ہوئوں کو ڈھونڈھ کے بچاوے۔ تم کیا سمجھتے ہو الخ (انجیل متی در بائبل مطبوعہ 1883؁ء باب 18۔ فقرہ 10۔ 11 ۔ ایضاً بائبل عربی مذکورہ باب 18 فقرہ: 10- 11) اس اقتباس میں فقرہ زیر خط ذہن میں محفوظ رکھیں اور مندرجہ ذیل انجیلوں کا بیان سنیں۔ انجیل متی مطبوعہ 1904؁ میں یوں مذکور ہے: ’’میں تم سے کہتا ہوں کہ آسمان پر ان کے فرشتے میرے آسمانی باپ کا منہ ہر وقت دیکھتے ہیں تم کیا سمجھتے ہو۔‘‘ الخ بائبل مطبوعہ 1916؁ میں بعینہٖ انجیل مطبوعہ 1904؁ کی طرح مرقوم ہے۔ تلاش
Flag Counter