Maktaba Wahhabi

339 - 411
کرنے سے اس قسم کے ثبوت بکثرت مل سکتے ہیں مگر ہم اپنا اور اپنے ناظرین کا زیادہ وقت صرف کرنا نہیں چاہتے اس لیے خود اپنے مخاطب مدعی کو شہادت میں طلب کرتے ہیں کیونکہ مدعی لاکھ پہ بھاری ہے شہادت تیری ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ پادری صاحب نے مسئلہ تحریف پر سیر کن بحث کی ہے، لیکن یہ عربی مقولہ بھی صحیح ہے ولن یصلح العطار ما أفسدہ الدھر[1] اس لیے آپ نے جتنی اس میں طوالت دی ہے اتنے ہی الجھ گئے، ہم اس کا ذکر کریں گے ۔ ان شاء اللہ سر دست ایک مقام نقل کرتے ہیں۔ آپ بڑی دیانت سے واقعات کا اظہار کرتے ہیں: ’’بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کاتب ایک لفظ کو لکھتا ہے اور اس کے بعد کی سطر کو لکھ کر پھر اس کی آنکھ دوبارہ اسی لفظ پر پڑجاتی ہے اور پھر اسی سطر کو دوبارہ نقل کرلیتا ہے۔ مثلاً مرقس (4:9) کو (7:15) بعدکے دوبارہ نقل کردیا گیا۔ مرقس (9:48) کو (9:24) اور (9:46) کے بعد سہ بارہ نقل کردیا گیا۔‘‘ (سلطان التفاسیر، ص:361) برہان: ہم ان مقامات کی عبارات ناظرین کے سامنے لے آئیں پھر کچھ عرض کریں گے۔ مسیح فرماتے ہیں: ’’جو کچھ اچھی زمین میں گرا وہ اگا اور بڑھ کے پھلا، بعض تیس گنا بعض ساٹھ
Flag Counter