Maktaba Wahhabi

343 - 411
عکس القضیہ: پادری صاحب کے اس بیان کا عکس بالفاظ دیگر نتیجہ یہ ہے کہ جس کلام میں تبدیلی ہو جائے وہ خدا کی طرف سے نہیں۔ امید ہے پادری صاحب بھی اس نتیجہ کو صحیح جان کر آئندہ کو اناجیل یا صرف انجیل متی سے کلام اللہ ہونے کا اعتقاد اٹھاکر غیر مبدل کلام اللہ کو کلام منزل مانیں گے یاں کے آنے کامقرر قاصدا وہ دن کرے جو تو مانگے گا وہی دوں گا خدا وہ دن کرے پادری صاحب کی بے بسی: پنجاب میں ایک حکیمانہ مثل ہے: ’’گون بھناوے جوں بھاویں گلے ہون‘‘ یعنی غرض مندی میں آدمی بڑے مشکل کام بھی کرلیتا ہے۔ پادری صاحب کو مقصود ہے بائبل کو غیر محرف ثابت کرنا، اس لیے آپ ایسے ایسے گواہوں کو گواہی میں پیش کرنے کی بھی جرأت کررہے ہیں جو خود آپ کے اعتقاد میں بھی بے اعتبار ہیں۔ مگر چونکہ بخیال پادری صاحب ان بے اعتبارلوگوں کی بات بھی آپ کے دعوے کی قدرے مؤید ہے اس لیے آپ نے ان کو بھی پیش کرنے کی جرأت کی۔ چنانچہ آپ لکھتے ہیں: ’’مرزا صاحب قادیانی اپنی کتاب ازالہ اوہام میں لکھتے ہیں کہ ’’اب اگر مسیح کو سچا نبی ماننا ہے تو اس کے فیصلہ کو بھی مان لینا چاہیے۔ زبردستی سے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ یہ ساری کتابیں محرف و متبدل ہیں۔ بلاشبہ ان مقامات سے تحریف کا کچھ علاقہ نہیں، اور دونوں فریق یہودونصاری ان عبارتوں کی صحت کے قائل ہیں۔ اور پھر ہمارے امام المحدثین حضرت اسماعیل صاحب اپنی صحیح بخاری میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ ان کتابوں میں کوئی لفظی تحریف نہیں۔‘‘ (سلطان التفاسیر، ص:285)
Flag Counter