Maktaba Wahhabi

344 - 411
برہان: ہم خوش ہیں کہ پادری صاحب نے مرزا صاحب کا قول پیش ہی نہیں کیا بلکہ پیش کرنے سے پہلے ان کی نسبت اظہار رائے بھی فرمایا ہے۔ جس کے الفاظ یہ ہیں: ’’مسلمانوں کا سمجھدار طبقہ بھی بائبل مقدس کو تحریف سے بری سمجھتا ہے۔‘‘ (سلطان التفاسیر ص:282) ان سمجھداروں میں سے ایک سمجھدار مرزا صاحب قادیانی آپ کو ملے ہیں، اس لیے ہم بھی انھی سمجھدار صاحب کا قول پیش کرکے پادری صاحب کی تسلی کرتے ہیں۔ مرزا صاحب فرماتے ہیں: ’’کئی جگہ قرآن شریف میں فرمایا گیا ہے کہ وہ کتابیں (مجموعہ بائبل) محرف مبدّل ہیں اور اپنی اصلیت پر قائم نہیں، چنانچہ اس واقعہ پر اس زمانہ کے بڑے بڑے محقق انگریزوں نے بھی شہادت دی ہے۔‘‘ (چشمہ معرفت مصنفہ مرزاقادیانی، ص:255) پادری صاحب! آپ نے اپنے گواہ کو کیا سمجھا؟ یاد رہے جو آپ نے سمجھا وہ غلط ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کا یہ گواہ ہر ایک کا گواہ بن سکتا ہے جو چاہو اس سے کہلوا لو کیونکہ یہ اس کی خاص صفت ہے معشوق ما بمذہب ہر کس برابر است باما شراب خورد و بزاہد نماز کرد[1] دیکھیے تو ادھر مسلمانوں کے سامنے حضرت مسیح کی تصدیق اور تعریف کرتا ہے ادھر مسیح کے دشمنوں (یہودیوں) کے سامنے یوں اظہار خیال کرتا ہے: ’’مسیح کا چال چلن کیا تھا، ایک کھائو پیو، شرابی، نہ زاہد نہ عابد، نہ حق کا
Flag Counter