Maktaba Wahhabi

401 - 411
{اِنَّ ھُدَی اللّٰہِ ھُوَ الْھُدٰی} کا ترجمہ کیا ہے: ’’خدا کی راہ ہدایت کی راہ ہے۔‘‘ صحیح یہ ہے:خدا کی ہدایت ہی اصل ہدایت ہے۔ اعتراضات: پادری صاحب نے اس رکوع میں چند اعتراض کئے ہیں۔ سب سے اول وہ اعتراض کیا ہے جس کا اجمالی ذکر ہم نے پادری صاحب کے ترجمہ کی پہلی غلطی میں کیا ہے۔ یعنی پادری صاحب لکھتے ہیں: ’’بے شک یہودی مسیحی مذہب کے قائل نہیں ہیں، لیکن یہ کہنا کہ مسیحی بھی یہودی مذہب کے قائل نہیں، غلط ہے۔ ہر ایک مسیحی کا یہ ایمان ہے کہ یہودی مذہب سچا مذہب ہے، ان کی کتاب ہماری کتاب ہے، ہم گرجوں میں جس طرح انجیل مقدس کی تلاوت کرتے اسی طرح ان کی کتابوں کی کرتے ہیں، البتہ ہم مسیحی یہودیوں کی قساوت قلبی کی مذمت کرتے ہیں کہ انھوں نے صحف مطہرہ کی کھلی شہادت کے باوجود ہمارے منجی کو قبول نہیں کیا۔ لیکن ان کا مذہب بالکل بر حق اور ان کی کتابیں جن کو ہم عہد عتیق کہتے ہیں بالکل الہامی ہیں۔‘‘ (سلطان التفاسیر ص:491) برہان: چونکہ آپ نے ترجمہ ہی غلط سمجھا ہے اس لیے جو کچھ بھی اس پر بنا کریں گے غلط ہی ہوگا، کیوں؟ اس لیے کہ خشت اول چوں نہد معمار کج تا ثریا مے رود دیوار کج[1] اصل مطلب وہی ہے جو ہم بتا آئے ہیں کہ یہودیوں کے دین کی تغلیط مقصود
Flag Counter